خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 190
خطبات طاہر جلد 15 190 خطبہ جمعہ 8 / مارچ 1996ء بچنے کی صرف ایک راہ ہے کہ انسان انکساری اختیار کرے۔جب اسے کوئی بات کہتا ہے مشورہ دیتا ہے سب سے پہلی بات یہ دیکھنے والی ہے کہ مشورہ دینے والا اپنا کوئی مطلب رکھتا ہے یہ اپنی غرض رکھتا ہے یا اسے کوئی غرض نہیں ہے؟ اگر وہ بے غرض ہے تو پھر اس کی بات نہ سننا تمہاری جہالت ہے۔اتفاق کر دیا نہ کرو مگر یہ کہہ کر اس سے بات نہ توڑو کہ ہمیں پتا ہے، ہمیں نظر آ رہا ہے، ہمیں دکھائی دے رہا ہے۔آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر روشنیوں کی طرف بلانے والا اور کوئی نہیں تھا، نہ ہے، نہ ہوگا مگر آپ کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے ساتھ یہ احتیاط برتی ان دشمنوں کی خاطر فر مایا ان کو کہہ دے تو اپنی ذات کے لئے ان سے کوئی اجر بھی نہیں مانگ رہا ہر گز کسی قسم کا اجر ان سے طلب نہیں کر رہا۔إِنْ أَجْرِئَ إِلَّا عَلَى اللهِ (سبا:48) میرا اجر تو خدا کے سوا کسی پر ہے ہی نہیں۔اس لئے تم کیوں اتنے بے وقوف ہو کہ سمجھتے ہو کہ میں اپنے مطلب کی خاطر بات کر رہا ہوں۔ایسا نا صح جو اپنی غرض نہ رکھتا ہو یا اپنی غرض کی طلب نہ کرے وہ ناصح اس لائق ہے کہ اس کی بات توجہ سے سنی جائے اور انکسار کی راہ اختیار کرتے ہوئے انسان یہ سوچے کہ ہو سکتا ہے میری غلطی ہو اور دوسرے پہلو سے بھی دیکھ لے اور یہ جو دوسرا پہلو ہے یہ زاویہ بدلنے سے نظر آیا کرتا ہے۔ایک زاویئے سے ایک بات دیکھی پھر دوسرے زاویئے سے جاکے دیکھا تو اس کے نتیجے میں وہ آنکھیں جو پہلے اندھی تھیں انہیں دکھائی دینے لگتا ہے۔وہ جو پہلے ایک بات کو روشنی دیکھ رہا تھا وہ اسے اندھیرا دیکھنے لگ جاتا ہے۔دراصل ایسا انسان تکبر کے اندھیرے میں بھی رہتا ہے ایک اور اندھیرے کا سایہ اس کے اوپر رہتا ہے اور متکبر کے لئے پھر کوئی روشنی کا سامان نہیں۔انسان انکسار سے کام لے اور زاویہ بدل کے دیکھے تو اس سے بسا اوقات وہ تکبر کا پردہ اٹھ جاتا ہے اور دوسرا پہلو صاف دکھائی دینے لگتا ہے۔(اس موقع پر بعض لوگ لاؤڈ سپیکر سٹم میں خرابی کو درست کرنے والے منتظمین کی طرف دیکھنے لگے اس پر حضور نے ان کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا، مگر اگر آپ وہ پہلو دیکھتے رہیں گے تو یہ پہلو دکھائی نہیں دے گا۔اس لئے بعض نظریں جو بے وجہ اس بے غرض تماشے میں لگ گئی ہیں اس سے ان کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا تا ر ہی ہلتی دکھائی دے گی نا۔میں آپ کے دلوں کے تار ہلانے کی کوشش کر رہا ہوں) پس ایسا شخص جو تکبر کا اندھیرا رکھتا ہو اس کو اگر آپ روشنی دکھانے کی کوشش بھی کریں گے تو