خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 178 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 178

خطبات طاہر جلد 15 178 خطبہ جمعہ یکم مارچ 1996ء کے سامنے جھکا دے گا اور آپ کی آواز میں وہ قوت اور شوکت اور عظمت پیدا ہوگی جس کی دنیا کو انکار کی مجال نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ یہ دعوت الی اللہ کا نور ہماری آوازوں کو روشن کر دے اور ہم تمام دنیا کو محمد رسول اللہ اللہ کے نور سے بھر دیں۔اس مقصد کے ساتھ آپ اپنے بقیہ سال کے مہینوں میں محنت کریں۔اگر پہلے کوئی اندھیرے تھے، کوئی اور نیتیں تھیں ، کچھ اور نفس کی بڑائی کی تمنا ئیں تھیں تو ان سب کی گردنوں پر چھری پھیر دیں اور پاک اور صاف دل کے ساتھ اس میدان میں آگے بڑھیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین