خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 179 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 179

خطبات طاہر جلد 15 179 خطبہ جمعہ 8 / مارچ 1996ء روشنی سمجھتے ہوئے جواند ھیروں کا سفر ہے وہ سب سے خطر ناک ہے۔( خطبه جمعه فرموده 8 / مارچ 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں: وَالَّذِيْنَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابِ بِقِيْعَةِ يَحْسَبُهُ الظَّمْانُ مَاءَ حَتَّى إِذَا جَاءَهُ لَمْ يَجِدُهُ شَيْئًا وَوَجَدَ اللَّهَ عِنْدَهُ فَوَفْهُ حِسَابَهُ وَاللهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ أَوْ كَظُلُمَةٍ فِي بَحْرِلُ عِى يَخْشُهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ ظُلُمَتُ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدُ يَابهَا وَمَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَالَهُ مِنْ نُوْرٍ (النور: 41،40) پھر فرمایا: سورۃ النور آیت چالیس اور اکیالیس کی میں نے تلاوت کی ہے۔اس سے پہلے قرآن کریم اور احادیث نبی ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پیش کر کے نور کے مضمون پر میں نے چند خطبات دیئے تھے۔اب نور کا بر عکس ظلمت ہے اور ظلمتیں بھی کئی قسم کی ہیں اور پھر ظالم جسے گناہ گار کہا جاتا ہے یا حد سے بڑھا ہوا گناہ گار ظالم کہلاتا ہے اس کا بھی ظلمت سے تعلق ہے۔تو نور تو آتے آتے آئے گا مگر جب ظلمت جاتے جاتے جائے گی اور دونوں بیک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے۔اس لئے اس مضمون کو نسبتاً آسان کرنے کے لئے کہ نور کی محبت پیدا ہوئی ، اس کے لئے دل میں ایک تڑپ اٹھی کہ ہم بھی صاحب نور ہو جائیں۔یہ تو ہر سننے والے کے دل میں طبعا یہ