خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 139
خطبات طاہر جلد 15 139 خطبہ جمعہ 23 فروری 1996ء سب نوروں سے بڑھنے والا نور حضرت محمد مصطفی محل الا اللہ نور ہے کیونکہ آپ کا ظرف بہت بڑا تھا۔(خطبه جمعه فرموده 23 فروری 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: رمضان مبارک بہت سی برکتیں لے کے آیا اور بہت سی برکتیں پیچھے چھوڑ گیا اور بہت سی برکتیں ساتھ لے گیا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے ان برکتوں سے حصہ پایا جو رمضان مبارک پیچھے چھوڑ گیا اور محروم ہیں وہ جو کچھ برکتیں رمضان کے مہینے میں حاصل تو کرتے رہے مگر جب وہ نکلا تو سب برکتیں ساتھ لے کر واپس چلا گیا۔برکت وہی ہے جو دائمی طور پر ساتھ رہتی ہے برکت وہی ہے جو آ کر ٹھہر جاتی ہے اور پھر کبھی انسان کا ساتھ نہیں چھوڑتی باقی یو نہی نفس کی لذتیں ہیں، اگر ہیں، ورنہ محض ایک مشقت ہی تھی اور کچھ بھی نہیں۔جنہوں نے لذت پائی ہو اور وہ لذت وقتی ہو اس میں کوئی دوام کا پہلو نہ ہو۔وہ لذت بھی ایک فرضی روحانی لذت ہے، روحانی لذت سے اس کا تعلق نہیں۔روحانی لذت میں ابدیت پائی جاتی ہے اور یہ ایک بہت بڑا فرق ہے اور امتیاز کرنے والا فرق ہے جو روحانی لذت اور مادی لذت میں پایا جاتا ہے اور غور کرنے سے صاف کھلا کھلا دکھائی دینے لگتا ہے۔مادی لذت جب آ کے گزر جاتی ہے تو پیچھے ایک تکلیف دہ یاد چھوڑ دیتی ہے۔اس لذت میں ایک قسم کا مزہ بھی ہے مگر اس مزے کے ساتھ ایک تلخی بھی وابستہ ہوتی ہے۔کسی نے کہا ہے۔وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں