خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 131 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 131

خطبات طاہر جلد 15 131 خطبہ جمعہ 16 فروری 1996ء چلا جائے۔یہ جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایسے لوگوں کی بخشش اگر ہوئی ہے تو رمضان کے بعد کی زندگی بتائے گی کہ بخشش ہوئی تھی کہ نہیں۔اگر خدا نے بخشا ہے تو ان کی زندگی میں ایک عظیم انقلاب بر پا ہو جانا چاہئے اور رمضان کے بعد کی حالت رمضان کی ایک رات پر گواہی دینے والی بنے گی۔اگر باقی سب زندگی خواہ اسی (80) برس کی بھی ہو یعنی باشعور آدمی جب دعا مانگتا ہے تو اس کے بعد اسی (80) سال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اسی (80) سال کے اندر مر جائے گا ہو سکتا ہے اس کو اسی (80) سال اور نصیب ہوں۔اسی (80) سال بھی زندگی رہے تب بھی پرانی حالت واپس نہ آئے تب وہ ایک رات باقی زندگی پر بھاری ہوگی ورنہ نہیں ہو سکتی۔کیسے ممکن ہے کہ ایک رات بھاری تو ہو مگر آنے والی زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہ کر سکے۔پس لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے مفہوم کو سمجھیں۔یہ ایک بہت ہی گہری حقیقت ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی مقبولیت کے نتیجہ میں آپ کی زندگی میں ایسا انقلاب برپا ہو سکتا ہے کہ ساری زندگی اُس کا لمحہ لحہ کی برکتیں پا جائے اور اُس کا لمحہ لمحہ اس رات کے نور سے منور ہو جائے۔یہ مقصد حقیقی بخشش کی طلب کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔اگر فرضی بخشش کی باتیں ہیں تو وقتی طور پر ہو سکتا ہے آپ اپنے بعض جرائم کی سزا سے بچ بھی جائیں۔کوئی آدمی بددیانتی کرتا ہے اور ساری رات لَيْلَةُ الْقَدْرِ میں روتا ہے کہ اے اللہ میں پکڑا نہ جاؤں ،مقدمہ چل رہا ہے میرے حق میں فیصلہ ہو جائے۔یہ بعید نہیں کہ ہو جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ مضطر کی دعا قبول فرما لیتا ہے۔یہ جانتے ہوئے بھی قبول فرمالیتا ہے کہ اس نے پھر دوبارہ یہ حرکت کرنی ہے۔مگر اس کی زندگی میں تبدیلی نہیں پیدا کرتا۔تبدیلی کا مضمون اور ہے وہ لَا يُخَيَّرُ والی آیت سے تعلق رکھتا ہے چنانچہ مشرک کے متعلق بھی فرمایا کہ اگر وہ سیلاب میں اور طوفانوں میں گھر کرموت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لے اور پھر دعا کرے کہ اے خدا مجھے بچالے تو اللہ تعالیٰ پھر بھی بچالیتا ہے لیکن جب وہ خشکی کی طرف لوٹتا ہے تو خدا کی طرف نہیں لوٹا ، اپنے شرک کی طرف لوٹتا ہے۔تو باوجود علم کے محض کسی وقتی سزا سے خدا کا بچادینا یہ اس کی عظیم مغفرت کے نتیجہ میں تو ہے مگر اس کے نتیجے میں جس کے ساتھ یہ سلوک ہو اس کی زندگی تبدیل نہیں ہوتی۔زندگی تبدیل ہونے کے اور راز ہیں جن سے لَيْلَةُ الْقَدْرِ والی آیات پردہ اٹھا رہی ہیں اور جن سے لَا يُخَيَّرُ والی آیت جو میں نے بیان کی