خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 115 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 115

خطبات طاہر جلد 15 115 خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء یہ دراصل پیش خیمہ ہیں بڑے جھوٹوں کا۔جب ایک جگہ سے حیا اٹھ جائے تو پھر آگے حیا اٹھتی چلی جاتی ہے۔دنیا میں کہیں کوئی مقام ٹھہراؤ کا مقام نہیں ہے یا آپ جوان ہورہے ہیں یا آپ بوڑھے ہو رہے ہیں تیسری کوئی چیز نہیں۔اگر جوانی کے بعد کہیں قدم رکے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ قدم رو کے ہوئے ہیں۔حقیقت میں مسلسل یا آپ جوانی کی طرف مڑ جائیں گے یا بڑھاپے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ جائیں گے کھڑے ہونے کا کوئی مقام نہیں ہے۔پس بدیوں کا بھی یہی حال ہے جب آپ ان سے تعلق بڑھاتے ہیں تو پھر وہ بڑھتے چلے جاتے ہیں یا تعلق کاٹنے ہوں گے اور پھر وہ کٹتے چلے جائیں گے یا بڑھیں گے اور بڑھتے چلے جائیں گے بیچ کی کوئی حالت نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ دیکھو بعض دفعہ ایک کالا ساتل چہرے پر ظاہر ہوتا ہے اور وہ بیماری کا تل ہوتا ہے وہ پھیلنے لگتا ہے تو دیکھو تمہیں کتنی تکلیف ہوتی ہے کیسی گھبراہٹ ہوتی ہے کیسی کیسی فکروں میں مبتلا ہو جاتے ہو ڈاکٹروں کے دروازے کھٹکھٹاتے طبیبوں کے پاس پہنچتے کہ یہ داغ تو پھیلتا جا رہا ہے اور بسا اوقات اگر صحیح علاج نہ ہو تو وہ چھوٹا سا داغ سارے چہرے کو بدنما کر دیتا ہے اور یہ داغ بعض دفعہ سفیدی کا داغ سفید برص کی صورت میں آتا ہے حالانکہ سفیدی کو لوگ پسند کرتے ہیں مگر جب یہ بیماری بن جائے تو وہ پھیلتے پھیلتے سارے جسم پر قبضہ کر جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ دیکھو گناہوں کا یہی حال ہے۔یہ نہ سمجھو کہ تم نے بہت معمولی معمولی ابتدائی گناہ کئے ہیں اور وہ کرتے چلے جاؤ اور ان کے خلاف تمہارے دل میں کوئی نفرت پیدا نہ ہو۔اگر نہیں ہوگی تو پھر یہ داغ پھیلیں گے۔پھر چھوٹے گناہ بڑھ کر بڑے گناہ بنیں گے اور بڑے گناہ بڑھ کر تمہیں گھیر لیں گے اور جہاں تک گھیر نے کا تعلق ہے قرآن کریم میں ایک ایسی آیت ہے جو بہت ہی انذاری آیت ہے۔فرماتا ہے وہ لوگ نہیں بخشے جائیں گے جن کو ان کی سیات نے گھیر لیا ہو۔(البقرہ:82) یعنی خدا تعالیٰ اپنی بخشش کا ذکر فرماتا ہے کہ میں اگر چہ ہر گناہ کو بخش سکتا ہوں لیکن وہاں ایک بہت ہی بار یک تعلیم یہ بھی دی کہ وہ لوگ جن کو ان کی برائی نے گھیر لیا ہو وہ نہیں بخشے جائیں گے۔مطلب یہ ہے کہ بعضوں کو کینسر کی بیماری گھیر لیتی ہے بعضوں کو دوسری بیماریاں ہیں سل ہے یا دوسری ایسی بیماریاں وہ گھیرے میں لے لیتی ہیں ان کا گھیر انہیں ٹوٹا کرتا پھر تم گناہ کے گھیرے میں نہ آؤ یہ تعلیم ہے۔اگر تم گھیرے میں آگئے تو پھر تمہاری