خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 6
خطبات طاہر جلد 15 6 خطبہ جمعہ 5 جنوری 1996ء ایسی ہے جن کے بدیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے اور نیکیوں کے کم ہوں گے۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا مَّغْفِرَةٌ مِّنْهُ وَفَضْلا ان دونوں کا گہرا تعلق ہے۔فرمایا مغفرت کے ذریعے تو ہم تمہارے بوجھ کم کر دیں گے جو بدیوں کے بوجھ ہیں وہ شمار میں نہیں لائیں گے اور فضل کے ذریعے نیکیوں کا پلڑا بھاری کر دیں گے۔پس دونوں طرف انفاق فی سبیل اللہ کا فائدہ عجیب طریقے سے پہنچے گا کہ گناہوں کا پلڑا تو ہلکا ہوتا چلا جا رہا ہے اور نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوتا چلا جارہا ہے اور باقی سب چیزیں اس کے علاوہ ہیں جو پہلے نصیب ہو گئیں۔اور فضل کا دوسرا معنی ہے کہ اموال میں برکت دے گا کیونکہ لفظ «فضل“ قرآن کریم میں اموال کی برکت سے بھی تعلق رکھتا ہے۔واضح طور پر جابجا اس کو دنیاوی نعمتوں کے لئے بھی استعمال فرمایا گیا ہے تو دوہرا فائدہ بھی نکل آتا ہے کہ تمہارے اموال بڑھیں گے کم نہیں ہوں گے شیطان جھوٹ بول رہا ہے فقر نہیں ہوگا اور شیطان فحشاء کی طرف بلاتا ہے جس سے گناہوں کے پلڑے بھاری ہوتے چلے جائیں گے۔ہم مغفرت کی طرف بلا رہے ہیں جس سے تمہارے کئے ہوئے گناہ بھی کالعدم ہونے شروع ہو جائیں گے۔وہ فقر سے ڈراتا ہے ہم فضل کے وعدے کرتے ہیں اور ہم اپنے وعدوں میں سچے ہیں شیطان اپنے وعدوں میں جھوٹا ہے۔اس صفائی،اس لطافت کے ساتھ ، اس تفصیل سے دنیا کی کسی کتاب میں آپ کو انفاق کا مضمون دکھائی نہیں دے گا۔انفاق فی سبیل اللہ کا مضمون قرآن کریم میں مختلف جگہ بیان ہوا ہے ہر جگہ ایک عجب انفرادی حسن کے ساتھ بیان ہوا ہے جو دوسری باتوں کے علاوہ کچھ مزید حکمت کی باتیں اپنے اندر رکھتا ہے اور یہ جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس کو دیکھیں ، اس کو غور سے پڑھیں ،غور سے سنیں اور سمجھیں تو کتنا حسین نظارہ ہے اس تعلیم کا۔دنیا کی کوئی تعلیم اس کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتی۔پھر فرماتا ہے يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَا دیکھو خدا کیسی کیسی حکمتیں عطا فرمارہا ہے جس کو چاہتا ہے وہ حکمت عطا کر دیتا ہے اور فرمایا حکمت تو اموال سے بہت بہتر ہے اور حکمت ہی ہے جو دراصل اموال کے حصول کا موجب بن جایا کرتی ہے۔وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرً ا اگر اموال کے بدلے صرف حکمت ہی کسی کو عطا کر دی جائے تو اسے بہت بڑا مال عطا ہو گیا اور اموال بھی بڑھائے جائیں اور پھر حکمت بھی بڑھا دی جائے تو بہت بڑی دولت ہے جو