خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 97
97 خطبہ جمعہ 2 فروری 1996ء خطبات طاہر جلد 15 کر ہے۔آتے رہے درس میں شریک ہوتے رہے اور ہمیں دیکھتے رہے نمازیں پڑھتے ہوئے۔کل مجھے ملے ہیں تو مجھے کہا کہ میں پہلے مسلمانوں کو جو عام طور پر دیکھا کرتا تھا اس سے مجھے کبھی دلچسپی پیدا نہیں ہوئی تھی اسلام میں۔مگر میری خوش نصیبی ہے کہ رمضان کے مہینے میں میں یہاں آ گیا ہوں جو میں نے اپنی آنکھوں سے یہاں دیکھا ہے تو یہ عجیب پر کیف نظارہ ہے۔یہ اسلام ہے جو حقیقت میں لوگوں کو زندہ کر سکتا ہے۔یہ مختصرسی بات کی تھی اور جانے کے بعد پیغام ملا کہ میری خواہش ہے کہ میں جمعہ کی نماز کے بعد بیعت کروں۔تو اگر چہ عام طور پر اس وقت اتنا وقت نہیں ہوا کرتا مگر یہ چونکہ یہ ایک خاص موقع ہے اور بہت ہی معزز انسان اور پاکباز ، پاک دل ہیں بالکل ، کوئی لمبی بحثیں نہیں کیں ،صرف دیکھا ہے، ہاں ایک اور بات بھی کی ہے انہوں نے کہ جو میرے گزشتہ مضامین چھپے ہیں روس کے متعلق یا ویڈیوز تیار ہوئی ہیں۔بیٹھ کے پورا د یکھتے بھی رہے ہیں۔اندر اندر ذہنی اور علمی تیاری بھی کی ہے مگر بحث کے طور پر نہیں بلکہ خود دیکھ کر تو اس وجہ سے ان کے احترام میں میں نے اجازت دے دی کہ جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ان کی بیعت ہوگی اگر چہ یہ ٹیلی وائز نہیں ہوگی مگر لوگ چونکہ سن چکے ہیں اس لئے اپنے طور پر دعا میں شامل ہو جائیں۔