خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 309
خطبات طاہر جلد 14 309 خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء شہادت غیب سے وجود میں آتی ہے۔خدائی صفات عالم الغیب و عالم الشہادہ کا پر معارف بیان ( خطبه جمعه فرموده 5 رمئی 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيـ پھر فرمایا:۔(الحشر : 23) آج کے مضمون سے پہلے جو صفات باری تعالیٰ سے ہی تعلق رکھتا ہے بعض مختلف ممالک کی بعض خدام الاحمدیہ وغیرہ کی اجتماعی کلاسز ہیں یعنی تربیتی کلاسز وغیرہ جاری ہیں، بعض جگہ جلسے ہور ہے ہیں چونکہ میں نے ایک دفعہ پہلے یہ ذکر کیا تھا کہ اب ہر مقام کی کلاس یا اجتماع سے متعلق تو میں اب مزید بیان نہیں کر سکتا کیونکہ سارا خطبہ پھر اسی پر صرف ہو جائے گا لیکن جہاں تک توفیق ہے ممالک کا ذکر کر دیا کروں گا تا کہ احباب جماعت کے علم میں آئے کہ مختلف ممالک میں کیا تربیتی کلاس ہو رہی ہے یا اجلاس ہورہا ہے اور ان کو اپنی دعا میں یا درکھیں۔سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی درخواست ہے کہ ان کی انتالیسویں سالانہ تربیتی کلاس جاری ہے جو سے مئی یعنی پرسوں بروز اتوار تک جاری رہے گی۔احباب جماعت سے درخواست کر دی جائے کہ سب اس کلاس کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔اس کلاس میں 39 اضلاع