خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 981 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 981

خطبات طاہر جلد 14 981 خطبہ جمعہ 29 دسمبر 1995ء بڑے بڑے جرنیلوں کی سطح پر وہ لوگ اس سازش میں نہ صرف یہ کہ شریک نہیں تھے ان کو ہوا تک نہیں لگی تھی۔چند غیر ذمہ دار آدمیوں نے مل کر یہ کی اور ان کا خیال تھا کہ اسلام کے نام پر جب اس سازش کا انکشاف کریں گے تو مولوی جو ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بلے بلے تم چلو آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں اچانک یہ قوم کو آواز دیں گے اور قوم کہے گی عظیم انقلاب بر پا ہو گیا۔ایسی جاہلانہ خواب تھی کہ جس کا پارہ پارہ ہونالازم تھا۔میں صرف اس لئے یہ نہیں کہ رہاوہ سازش مٹ گئی اور ظاہر ہوگئی میں یہ بتارہا ہوں کہ اگر یہ کامیاب ہوتی تو ان معنوں میں کامیاب ہوتی کہ فوج کو پارہ پارہ کر دیتی اور ملک کے ٹکڑے اڑا دیتی۔یہ اتنی بڑی سازش، اتنی خطرناک سازش اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ کی دعاؤں سے ملی ہے اور وہ دعاؤں کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور جاری رہنا چاہئے۔پس جہاں تک ہجرت سے ہجرت تک کے سال کا تعلق ہے یہ مضمون میں نے آپ پر کھول دیا مگر جہاں تک سال 1995ء اور 1996ء کا تعلق ہے ابھی ایک سال پورا باقی ہے خوشخبریاں دیکھنے کا اور یہ خوش خبریاں میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ سال کے پہلے چار مہینے میں زیادہ اکٹھی ہوں گی۔مگر اللہ بہتر جانتا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض سال ایسے ہوتے ہیں ابتلاء اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جوابی کارروائیوں کے تانے بانے کے ساتھ بنے جاتے ہیں۔ایک ابتلاء کا دھاگہ چل رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی جوابی کارروائی کا روشن دھاگہ بھی چلتا ہے اور اس طرح سیاہ اور سفید میں بٹا ہوا ایک ڈورا بن جاتا ہے۔1995ء کا سال اسی طرح کے دو ڈوروں کا بٹا ہوا سال ہے اور اس کے بعد جو حالات ظاہر ہونے ہیں آپ میں سے ہر سوچنے والا جیسا کہ میں نے بنیاد آپ کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے، اپنی سوچ کا جو میرا دائرہ ہے اس میں آپ کو بھی شامل کر لیا ہے، تو آپ اپنے طور پر سوچیں اور آپ میں سے ہر ایک اندازہ کر سکے گا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک بہت بڑا احسان ہے جو جماعت پر ہوا ہے اور اس احسان کے نتیجے میں پاکستان پر بہت بڑا احسان ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو تباہی سے بچالیا ہے۔پس مزید دعائیں کریں تا کہ یہ قوم جو تباہی سے بچائی گئی ہے کسی مقصد کے لئے بچائی جاۓ اور وہ مقصد بھی پورا ہو سکتا ہے جب یہ کثرت کے ساتھ جماعت احمدیہ کی جھولی میں آئے اور