خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 965 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 965

خطبات طاہر جلد 14 965 خطبہ جمعہ 22 /دسمبر 1995ء جہاں تک عمومی جائزے کا تعلق ہے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے نزدیک اس وقت خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ جرمنی کو غیر معمولی توفیق عطا ہورہی ہے اور وہاں نور سے نور بننے والی شمعوں کی ایک اور صورت بھی ہے ایک داعی الی اللہ کو دیکھ کر دوسرا نور پکڑتا ہے اور وہ بھی اس کو دیکھ کر داعی الی اللہ بن جاتا ہے اس کو دیکھ کر پھر اور شامل ہوتے جاتے ہیں بہت وسیع پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔لیکن ابھی بھی میں سمجھتا ہوں کہ ایک بڑی تعداد ان کی ایسی ہے جو پوری طرح اس میں شامل نہیں ہوئی یا شامل ہوئی ہے تو ابھی اپنے نفس کو ، اپنی ذات کو انہوں نے اس طرح نہیں چمکایا کہ انہیں نور کو منعکس کرنے والا وجود کہا جا سکے۔پس ان دونوں پہلوؤں سے بیک وقت توجہ دینا ضروری ہے۔ایسی نور کی شمعیں بنیں جنہیں دلیل کی ضرورت اور احتیاج نہ رہے اگر چہ دلیل بھی روشنی ہے مگر اس نور کا ایک اور مضمون سے تعلق ہے جو میں انشاء اللہ اپنے وقت پر آپ پر کھولوں گا۔کو دلیل حقہ بھی نور ہی ہوا کرتی ہے مگر یہاں جس نور کا ذکر ہے وہ رسول اللہ ﷺ کی ذات کا نور ہے کیونکہ فرمایا لِيُظْهِرَهُ عَلَى الذِيْنِ كُلِهِ اس رسول ، محمد مصطفی ﷺ کو جونور مجسم ہے، جس کو بجھانے کی ظالم کوششیں کر رہے ہیں ، اس کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں ،اس کو منہ کی پھونکوں سے ناکام بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔وہ جانتے نہیں کہ یہ خدا کا نور ہے،اس نے روشن کیا ہے وہ اسے ضرور غالب کر کے رہے گا، کوئی دنیا کی طاقت اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔اس پہلو سے جب میں نور کی بات کرتا ہوں تو یہ اولین ذریعہ تبلیغ کا ہے۔آپ آنحضرت ﷺ کی سیرت سے اپنے لئے بھیگ مانگیں اور سیرت سے بھیگ مانگنے کا مطلب ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے خدا سے مانگیں کہ اے خدا اس پاک رسول ﷺ کی وہ صفات کچھ نہ کچھ تو ہمیں بھی عطا کر جن کی ہم میں اپنانے کی استطاعت ہے۔ایسی صفات ہمیں عطا کرتا کہ ہم بھی چمک اٹھیں جیسے صفات محمد مصطفی می دیگرصحابہ نہیں چمک اٹھی تھیں اور آج کے دور میں یہ عظیم کام ہمیں کرنے کی توفیق عطا فرما کہ دنیا کے ہر دین پر دین مصطفوی آیا دین مصطفی امیے کے نور کو ہم غالب کر کے دکھا دیں۔پس اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دنیا میں شاید ہی کسی قوم بلکہ نہیں کبھی دنیا میں کسی قوم کے سپرد اتنا بڑا کام کسی نبی کی غلامی میں نہیں کیا گیا جتنا آنحضرت ﷺ کی غلامی میں آج ہمارے، آج آپ کے، آج غلامان محمد مصطفی سے جماعت احمدیہ