خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 963 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 963

خطبات طاہر جلد 14 963 خطبہ جمعہ 22 /دسمبر 1995ء اندھیروں میں رہنے والے جن کے اندر نور کی پہچان کی صلاحیت ہو ایک عشق کا تعلق رکھتے ہیں اور عشق ہر قسم کی دلیل پر غالب آجاتا ہے۔وہی مضمون جو ایک شعر میں میں نے پہلے بھی آپ کے سامنے رکھا اس موقع پر ہمیشہ وہ یاد آتا ہے کیونکہ بہت ہی پر لطف اور بڑا طاقتور شعر ہے۔یہ تو نے کیا کہا نا صبح نہ جانا کوئے جاناں میں ہمیں تو راہرووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا اے ناصح کیا بات کہہ گئے ہو تم کہ اپنے محبوب اپنے معشوق کے کوچے میں نہ جاؤں۔ہمیں تو رستہ چلتے مسافر ٹھوکریں مارتے رہیں تب بھی ہم نے جانا ہی جانا ہے۔پس وہ جو کہتے ہیں کہ فلاں مولوی نے بہکا دیا ترک علماء رستے میں حائل ہو گئے ،افغان علماء آگئے ، فلاں علماء نے جو بوسنین یا البانین علماء تھے ، انہوں نے آکر لوگوں کو بہکا دیا۔ان کو میرا جواب یہ کہ اگر آپ نور کے ذریعے تبلیغ کریں، اپنی طبیعت کے نور کو منتقل کریں تو مجال نہیں کسی کی کہ ان کو بہکا سکے۔ان کا تو وہی حال ہو گا کہ ”ہمیں راہرووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا اور خدا کے فضل سے ایسے لوگ پیدا ہو چکے ہیں اور بسا اوقات جہاں یہ اس قسم کی منفی اطلاعیں ملتی ہیں کہ فلاں حائل ہو رہے ہیں فلاں حائل ہورہے ہیں وہاں ایسی مثبت اور دل کو پگھلا دینے والی نشانیاں بھی نظر آتی ہیں یا ایسی روایات مجھے بھیجی جاتی ہیں کہ بعض نو مسلم بوسنینز کے پاس علماء پہنچے۔غیر ملکوں کے نمائندے تھے، جب ان سے باتیں کیں اور ان کو روکا کہ دیکھو اس رستے پر نہ جانا۔تو انہوں نے جواب دیا کہ تم کدھر سے، کس سے روکنے کے لئے ہمیں آئے ہو۔خبر دار ہے جو آئندہ اس طرف رخ کیا۔ہم نے تو روشنی پالی ہے۔ہمیں تو جس چیز کی تلاش تھی ہم نے دیکھ لیا ہے۔اب تم جو چاہے کرو ہم ان سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ہم نے ضرور جانا ہی جانا ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے ساتھ اور لوگوں کو تیار کرتے چلے جا رہے ہیں۔جتنی آواز میں اٹھ رہی ہیں کہ نہیں جانا نہیں جانا یہ رستہ نہ پکڑو، اتنے ہی زور اور شدت کے ساتھ ان لوگوں کا رجحان ہو رہا ہے۔جو نو ر یافتہ ہیں اور جن کو احمدیت کے نور کا مزہ حاصل ہو چکا ہے ان کی کایا پلٹ چکی ہے ان کے آثار بدل گئے ہیں۔حیرت ہوتی ہے ان سے مل کر۔بعض کے اندر ایسی فدائیت ہے جیسے کوئی اعلیٰ پرورش یافتہ پیدائشی احمدی ہو ، بعض ان کو بھی مات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔