خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 867 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 867

خطبات طاہر جلد 14 867 خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء دینے کی کوئی سند حاصل کی ہے اس لئے کیوں نہیں ان لوگوں کے سپر د کر دیتے جو اس مضمون سے واقف ہیں اور اس بات کی اہلیت بھی رکھتے ہیں کہ صحیح زبان سکھا سکیں یہ ایک الگ بحث ہے۔اس کا میں ایک دفعہ پہلے بھی جواب دے چکا ہوں کہ میں نے کوشش بہت کی تھی کہ ایسے لوگ آئیں اور جو میں جس رنگ میں سمجھانا چاہتا ہوں سمجھا دیں اور تقریباً ایک سال ضائع کرنے کے بعد پھر مجبور ہوا تھا مگر یہ ایک الگ بحث ہے۔میں نے جوان کو سمجھانا تھا جو اس مضمون سے تعلق رکھنے والی بات ہے وہ یہ ہے کہ بسا اوقات محبت کی وجہ سے تعلیم کا رشتہ قائم ہوتا ہے اور اگر محبت نہ ہوتو وہ تعلیم کا رشتہ قائم ہی نہیں ہوتا اس مضمون کو آپ لوگ نہیں سمجھتے۔اگر میں خود اس مضمون کو نہ اٹھاتا تو وہ بچے جو ایک دوسرے سے مقابلے کر کر کے یہاں پہنچ رہے ہیں یہاں تک کہ چھت پر بھی جگہ باقی نہیں رہی وہ کبھی بھی نہ آتے اور یہ مضمون سب سے زیادہ اللہ سمجھتا ہے۔اس لئے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سب سے زیادہ محبت ہمارے دل میں پیدا کر دی کیونکہ معلم کا متعلم سے جب تک محبت کا رشتہ نہ ہو حقیقت میں صحیح تعلیم ہو ہی نہیں سکتی۔تو وہ ایک طرف کمزوریاں رہ گئی ہوں گی اور رہتی ہیں۔میں جانتا ہوں اور مانتا بھی ہوں ساتھ ساتھ کہ مجھے اس کا یہ بھی نہیں پتا کہ یہ مذکر ہے یا مونث ہے، دیکھیں گے پھر بتائیں گے اور کئی غلطیاں رہ جاتی ہوں گی۔مگر اس کے مقابل پر فوائد اتنے ہیں کہ ان فوائد کو میں نظر انداز نہیں کرسکتا۔جہاں تک حرکتوں کا تعلق ہے آپ کے نزدیک یا کسی کے نزدیک وہ وقار کے خلاف ہوں مگر میرے نزدیک تو اگر وقار کا مسئلہ لیا جائے تو اللہ کا ہر دنیا کی مخلوق سے تعلق ٹوٹ جائے اور اس کی زبان میں بات ہی نہ کرے مگر اپنے گھر میں آپ کرتے ہیں۔بادشاہ اپنے بچوں سے ایسی باتیں کرتے ہیں اگر وہ وقار کے خلاف ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔فطرت کے تو مطابق ہے اور جو شخص وقار کے خیال سے اپنی فطرت کو سخ کرتا ہے وہ مصنوعی وجود ہے۔آنحضرت ﷺ اپنے عظیم مرتبے کے باوجود فرماتے ہیں۔و ما انا من المتکلفین۔یعنی جو کچھ بھی ہو میں متکلف نہیں ہوں ، جو کچھ میں ہوں جیسا ہوں تمہارے سامنے ہوں۔پھر ان حرکتوں سے میرے کچھ نقائص بھی تو سامنے آتے ہوں گے جس میں میں خوش ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف خطبوں کے ذریعے تعارف ہو تو لوگ پتا نہیں مجھے کیا سمجھ بیٹھیں