خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 833
خطبات طاہر جلد 14 833 خطبہ جمعہ 3 نومبر 1995ء چلے جائیں گی اور جو تکلیفیں خدا کی خاطر آپ اٹھاتے ہیں ان میں لذت آنی شروع ہو جائے گی۔پس جس کی تکلیفیں بھی خوشیاں بن جاتیں ہوں، جس کی خوشیاں بھی خوشیاں ہوں اس سے زیادہ کامیاب اور کون ہوسکتا ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اس مضمون کی گہرائی تک ہمیں اس پر عمل کرنے کی استطاعت بخشے۔آمین اب مختصر وقت میں میں موازنہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔الحمدللہ کہ تحریک جدید دفتر اول کا اکسٹھواں سال اب 31 / اکتوبر 1995ء کو ختم ہوا ہے اور اب باسٹھواں سال طلوع ہو رہا ہے۔پہلے میں دفتر اول، دفتر دوم دفتر سوم، دفتر چہارم کے سالوں کے متعلق یہ کہا کرتا تھا مگر میں نے سوچا ہے کہ اس سے بہت سے لوگوں کے دماغ Confuse ہو جائیں گے۔دفتر خواہ چار ہوں یا پانچ ہوں سال ایک ہی ہے جو اکٹھا طلوع ہوتا ہے اکٹھا ختم ہوتا ہے۔دفتر سے مراد صرف اتنا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے 1934ء میں پہلی بار تحریک میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج تک زندہ ہیں ان کے اکسٹھ سال پورے ہوئے اور باسٹھواں سال شروع ہونے والا ہے۔یہ دفتر اول ہے۔جنہوں نے دس سال کے بعد یا میں سال کے بعد ، اس کی تفصیل اب مجھے یاد نہیں مگر مختلف وقتوں میں مختلف دفاتر کا اضافہ ہوا ہے، شمولیت اختیار کی ان کا سال اکٹھا ہی ختم ہوگا لیکن ان کی قربانی کا سال اکسٹھواں نہیں بلکہ چونتیسواں یا پچیسواں یا جو بھی صورت ہو وہ سال ختم ہوگا اور ایک نئے سال میں داخل ہوں گے۔پس چاروں دفاتر جو مختلف وقتوں میں جاری ہوئے ان سب کا تحریک جدید کا سال اس ماہ اکتوبر میں ختم ہوا اور اب نومبر سے نیا سال شروع ہو رہا ہے۔اس ضمن میں تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا قدم ترقی کی جانب ہے اور پہلے سے بڑھ کر مالی قربانیاں پیش کی جارہی ہیں۔یہ مواز نے جب پیش کئے جاتے ہیں تو بعض سنکی مزاج لوگ اس قسم کے خط لکھتے ہیں کہ آپ کے اعداد وشمار میں صحیح تصویر ظاہر نہیں ہوئی کیونکہ آپ نے Inflation کو نظر انداز کر دیا اور آپ نے یہ نہیں بتایا کہ اس روپے کی قیمت پچھلے سال کتنی تھی اور اس سال کتنی ہے۔اگر میں یہ بتانے لگ جاؤں تو ایک سو پچاس ملکوں کی Inflation کے تذکرے میں کئی خطبے خرچ ہو جائیں گے۔عام باتوں کی ہر آدمی کو سمجھ ہے اس کے لئے کسی بڑے اکانومسٹ کی ضرورت نہیں۔مہنگائی کا احساس تو وہ ہے جو غریب سے غریب، نادان سے نادان کو بھی ہے بلکہ اس کو