خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 834
خطبات طاہر جلد 14 834 خطبہ جمعہ 3 رنومبر 1995ء زیادہ ہے۔کیا جاہل کو یہ پتا نہیں کہ ہم مصیبت میں مبتلا ہیں ،مہنگائی ہورہی ہے۔اس لئے کسی کو غلط فہمی نہیں ہو رہی کہ ہم نے اپنی ترقی کے اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے گویا دنیا کو دھو کے میں مبتلا کر دیا ہے سوائے ایسے شخصوں کے کوئی دھوکے میں مبتلا نہیں۔سب کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے۔اور دوسرا ایک بات یہ بھول جاتے ہیں، ان کو وہم ہے شاید یعنی ایک آدمی نہیں کئی لکھتے ہیں، ایسے لوگوں کو شاید یہ وہم ہے کہ جس ملک میں Inflation ہو گی، اسی نسبت سے ہر شخص کی آمدنی بڑھ جاتی ہے۔اس لئے جب تک مہنگائی کا خانہ رکھتے ہوئے اس سے زیادہ چندہ نہ دے گا اس وقت تک اس کی قربانی کو اگلا قدم نہیں کہہ سکتے۔یہ بھی بالکل نادانی ہے۔بسا اوقات مہنگائی ہوتی ہے اور آمد نہیں اس رفتار سے نہیں بڑھ رہی ہوتیں ورنہ وہ مہنگائی تو کوئی مہنگائی نہیں ہے جس کے ساتھ ساتھ آمد نیں بھی اسی رفتار سے بڑھ رہی ہوں۔ہمیشہ وہ مہنگائی چٹکیاں لیتی ہے جس مہنگائی کے ساتھ آمد کی رفتار ویسی نہ ہو۔پھر لوگ شور مچاتے ہیں حکومت سے پھر جا کر کہیں تنخواہوں میں اضافے کر دیتی ہے۔کچھ غریب ہیں جن کی مزدوری اتنی ہی رہتی ہے بے چاروں کی لیکن جن کے اضافے ہوتے ہیں وہ بھی اتنے نہیں ہوتے جتنی مہنگائی بڑھ رہی ہوتی ہے۔تو جب ملک غربت کی طرف سفر کر رہے ہوں اس کے باوجود قربانی زیادہ ہو رہی ہو تو قابل فخر ہے اور مومنوں کے لئے اس فخر میں انکساری کا پہلو بھی شامل ہے اور بھی زیادہ وہ خدا کے حضور تشکر سے جھکتے ہیں کہ تو نے ہمیں آگے قدم بڑھانے کی توفیق بخشی۔پس اس قسم کے اقتصادی سبق مجھے نہ دیا کریں۔مجھے علم ہے میں نے وقف جدید میں اس کثرت سے مختلف پہلوؤں سے چارٹ بنائے تھے جن سے حقیقی قدم آگے بڑھنے یا نہ بڑھنے کے پہلو کے اوپر ہر طرح سے روشنی پڑتی تھی اور جو ماہرین اقتصادیات آکے دیکھتے تھے کبھی انہوں نے ایک بھی ایسا اشارہ نہیں کیا کہ یہ بھی ہو جائے تو اور بہتر ہو جائے گا۔اللہ کے فضل سے ایک نظر سے آپ کمرے میں گھوم جائیں آپ کو یہ سب کچھ پتا چل جائے گا۔مگر اس غرض سے نہیں تھا کہ ساری جماعت میں یہ تفصیلیں پیش کی جائیں۔اس غرض سے تھا کہ میری نظر رہے کہ جب ہما را چندہ بڑھتا ہے تو عملاً کیا ہوا ہے اور آسان بات دیکھنے والی صرف یہ ہے جو ہر ایک سمجھ سکتا ہے اس کو چارٹوں کی بھی ضرورت نہیں ہے کہ جماعت کے کام ترقی پذیر ہیں کہ نہیں۔جماعت کے بڑھتے ہوئے