خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 784
خطبات طاہر جلد 14 784 خطبہ جمعہ 20 /اکتوبر 1995ء ہیں اس میں قطعا کوئی شک نہیں۔قرآن کریم واضح طور پر پروں کو صفات کے معنوں میں استعمال فرماتا ہے۔ان پر رحمت کے پر جھکا دے، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو فرماتا ہے، ان مومنوں پر اپنی رحمت کے پر جھکا دے۔پس پروں کا اور بھی جگہ انہی معنوں میں، صفات کے معنوں میں ذکر ملتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صفات ہیں جو فرشتوں کی ذاتی صفات نہیں ہیں، بعض صفات باری تعالیٰ سے ان کا تعلق ہے اور دنیا میں بنیادی صفات جو انسان پر ظاہر ہوئیں وہ چار صفات تھیں، مرنے کے بعد اگلی دنیا میں انہی صفات کو آٹھ فرمایا گیا۔اس میں ایک گہری حکمت ہے اول تو یہ وعدہ موجود تھا پہلے ہی جہاں چار صفات کا ذکر ہے وہاں وعدہ تھا کہ اور بھی خدا بڑھائے گا۔بشار کا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ لامتناہی دور میں ان صفات میں سے اور صفات بھی پھوٹتی رہیں۔اب کیسے بڑھتی ہیں یہ صفات؟ ربوبیت تو ربوبیت ہی ہے۔مگر یہاں جن چیزوں پر انسان کی اور زندگی کی ربوبیت ہورہی ہے وہی چیزیں بعینہ اس دنیا میں اس کی ربوبیت کے لئے کافی نہیں ہیں بلکہ کام آ سکتی ہیں۔کوئی روح روٹی کھا کر زندہ نہیں رہ سکتی۔اس کو روٹی کھانے کا نہ سلیقہ عطا کیا گیا ہے، نہ اعضاء عطا کئے گئے ہیں، نہ وہ معدہ ، نہ وہ نظام انہضام، کچھ بھی اس کا نہیں ہے۔وہ کیسے جائے گی روٹی کے ٹکڑوں کو یا میٹھے کو یا نمک کو جو بھی خوراک اس دنیا میں ہے زندگی کے کسی حصے سے بھی تعلق رکھتی ہو وہ ربوبیت کا مظہر تو ہے لیکن اس دنیا میں ہم اسے جس طرح دیکھ رہے ہیں اخروی دنیا میں وہ خوراک بن کے تو آئے گی لیکن یہ خوراک نہیں ہو گی۔جب لوگ سمجھیں گے یہ پھل تو ہمیں دنیا میں بھی عطا کئے گئے تھے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأتُوا بِهِ مُتَشَابِهَا ( البقرہ : 26) وہ اور چیزیں ہیں۔تو متشابہ ہونا بتا رہا ہے کہ صفات باری تعالیٰ ایک ایسا جلوہ دکھائیں گی جور بوبیت ہی کا جلوہ ہوگا لیکن متشابہ جلوہ ہوگا۔پس اس پہلو سے صفات دگنی ہو جائیں گی اور یہی رحمانیت اور رحیمیت اور مالکیت کا حال ہے۔ہر صفت باری سے جو یہاں بنیادی طور پر چار ہیں جن کا انسان کو علم دیا گیا ہے قیامت کے بعد خدا کے پاک بندوں پر وہ صفات ایک نئی شان کے ساتھ اس طرح پھوٹیں گی گویا ہر صفت کے بطن سے ایک اور صفت پھوٹ آئی ہے اور پھر آٹھ ہو جائیں گی اس پہلو سے اور اس میں بہت گہرائی ہے اس مضمون میں کیونکہ لطافتوں کا کوئی شمار نہیں، کوئی حد نہیں ہے۔پس جب Dimensions بدلیں گی تو صفات بھی ان Dimensions کے مطابق تبدیل ہوں گی۔ایک