خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 747
خطبات طاہر جلد 14 747 خطبہ جمعہ 6 اکتوبر 1995ء تبلیغ میں ملوث نہ بھی ہو تو تبلیغ کی تیاری کے سلسلے میں پیچھے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ تو ایک جہاد ہے اور جہاد میں یہ مضمون ایسا ایک لازمی مضمون ہے کہ وہ لوگ جو مذہبی نقطہ نگاہ سے جہاد کو نہیں بھی سمجھتے ، فوجی نقطہ نگاہ سے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ جو فو جیں ہیں ان میں لڑنے والا سپاہی باقی فوج کی تعداد کی نسبت کم ہوتا ہے اور ایک بڑی تعداد ایسی ہے ان میں جولڑنے والے سپاہی کے لئے تیاری کر رہی ہے۔کچھ گولہ بارود بنانے میں مصروف ہیں جو فیکٹریوں میں کام کر رہے ہیں وہ بھی تو ایک فوج کا حصہ ہیں۔کچھ وہ ہیں جو ان ڈپوؤں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں فوج کی ضرورت کے سارے سامان اکٹھے کئے جاتے ہیں، حسب ضرورت تقسیم کئے جاتے ہیں۔کچھ میڈیکل کو رز ہیں جو ان کی صحت کا خیال رکھنے والے ہیں۔کچھ سپلائی کے محکمے ہیں جن کے صرف یہ کام ہیں کہ ڈپو سے سامان لیں اور حسب ضرورت ہر ایک کو بر وقت چیز مہیا کرتے رہیں۔موٹر ٹرانسپورٹس ہیں، کئی قسم کے کام ہیں اور سائنسی نقطہ نگاہ سے ایسے انجینئرز کی ضرورت ہے جو جنگی ضرورتوں کے وقت کام آ سکیں اور ان کو تجربہ ہو کہ جنگی ضرورتوں کی انجینئر نگ کے فرائض کیسے سرانجام دیئے جاتے ہیں ان سب کو آپ ملا لیں تو لڑنے والے سپاہی کی تعداد کم ہو جائے گی اور ان کی زیادہ ہو جائے گی۔مگر یہ سب سپاہی ہیں۔یہ بے وقوفی ہے یہ سمجھنا کہ باقی تو چھوٹے موٹے دوسرے کاموں میں مصروف ہیں۔اصل سپاہی تو وہ ہے جو اپنی فوج کی مجموعی طاقت کے لئے خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔وہ سب کے سب سپاہی ہیں۔پس ایسا بھی تو کام ہے جماعت میں جہاں لٹریچر کی تیاری کے لئے ضرورت ہے دن رات ویڈیوز کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ سارے وہی کام ہیں جن کی میں اشارہ بات کر چکا ہوں تو روحانی اور مذہبی جہاد میں بھی بکثرت ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو پیچھے بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔جیسا کہ ایم ٹی اے میں مصروف کارکن ہیں۔بعض ایسے ہیں جو دن کا بڑا حصہ اپنے دوسرے مشاغل کے علاوہ ایم ٹی اے کی خدمت میں خرچ کرتے ہیں اور آدمی حیران رہ جاتا ہے دیکھ کر کہ ان کو دوسرے کاموں کے لئے وقت کہاں سے ملتا ہے تو کوئی یہ کہے کہ یہ تبلیغ نہیں کر رہے یہ تو بڑی بے وقوفی ہوگی۔آپ سب کی تبلیغ میں مددگار کے طور پر ان کا ایک بڑا حصہ ہے۔پس اسی طرح جماعت کے بہت سے دوسرے ادارے ہیں جو تبلیغی کام کرتے ہیں۔تربیتی لحاظ سے بھی ، مہمان نوازی کے