خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 696 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 696

خطبات طاہر جلد 14 696 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء خبیث جو ساری داڑھی نہ اکھیڑ کے پھینک دے۔تو یہ تو لطیفے کی بات ہے مگر خدا گواہ ہے کہ دوواواں دا ویلا نہیں رہا۔اب تو سب کچھ جھونک دینے کا وقت آ گیا ہے۔پس میں تو یہی اللہ سے عرض کرتا رہا کہ اب دو تین گھنٹے کا وقت کہاں رہا اب تو دنیا میں ہر طرف سے طلب پیدا ہو رہی ہے، پیاس بڑھ رہی ہے، مطالبے آ رہے ہیں۔اب دو گھنٹوں میں یا تین گھنٹوں میں یا چھ گھنٹوں میں کیا کام کر سکیں گے۔ہمیں عالمی برادری چوبیس گھنٹوں کے پروگرام دے اور میں نے ہدایت کی ہے اس ضمن مین انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی صورت ہوگی میں امید لگائے بیٹھا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ضرور چوبیس گھنٹے کے عالمی پروگرام عطا کرے گا اور ان پروگراموں کو بھرنے کے لئے اب یہ کاروائی ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔اگر چوبیس گھنٹے کے پروگرام ہوں تو ہر ملک کی نسبت سے اس کے اوقات کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ بآسانی دنیا کے ہر ملک کے لئے مناسب حال وقت مقرر کر سکتے ہیں اور وہ زبانیں اس وقت میں چلا سکتے ہیں جو زبانیں ان ملکوں میں بولی جاتی ہیں مگر ان کے لئے تیاری چاہئے۔اب یورپ کے لئے مثلاً کم سے کم ان زبانوں میں تیاری ہونی چاہئے۔اس کے علاوہ جرمن پروگرام ہے ، پھر فریج پروگرام ہے، پھر ڈینش ہے، نارو تسکین ہے اور بہت سی زبانیں ہیں یہاں ، اٹالین ہے، سپینش ہے۔ان سب زبانوں میں نئے پروگرام بنانے کی تو آپ کو استطاعت نہیں ہے نہ ہمارے پاس وقت ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے اپنی تقدیر سے پہلے ہی سے اس کثرت سے ایسے پروگرام بنا دیئے ہیں کہ جن کو اگر ترجمہ کر کے ہم ویڈیوز میں بھر دیں تو ہر زبان کے لئے ایک با قاعدہ معین پروگرام کے مطابق بعض گھنٹے مقرر کر سکتے ہیں۔البانینز کو پتا ہو کہ روزانہ ایک یا دوکون سے گھنٹے ہیں جن میں لازماً ہمیشہ البانین پروگرام سن سکیں گے۔بوسیز کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا وقت فلاں ہے، جرمنز کو پتا ہو کہ ہماری زبان کے لئے فلاں وقت ہے۔سپینش کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا فلاں وقت ہے۔فرنچ کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا فلاں وقت ہے۔عرب عین وقت کے اوپر تیار رہیں اس پروگرام کو دیکھنے کے لئے۔ٹرکش اپنے وقت پر اپنے پروگرام کو دیکھنے کے لئے تیار ر ہیں۔یہ وہ منصوبہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ہے اور میں جیسا کہ ہمیشہ میں نے دیکھا ہے جماعت سے اپیل کرتا ہوں اس یقین پر کہ جماعت ضرور بیداری کے ساتھ لبیک کہے گی اور جماعت جرمنی پر