خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 677 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 677

خطبات طاہر جلد 14 677 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء نو مبائعین کی تربیت کا کام بے حد ضروری ہے۔MTA کے ذریعہ دنیا کو پیغام حق دیں اور ان کی تربیت کا کام کریں (خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1995ء بمقام سٹی ہال آفن باخ۔جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَاَكِيْدُ كَيْدًا فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا (الطارق : 18:16) پھر فرمایا:۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں مومن کو حکم ہے کہ وہ حکمت سے کام لے، تدبیر سے کام لے، بیدار مغزی سے کام لے ، سرحدوں پر گھوڑے باندھے یعنی دشمن کی ہر حرکت اور سکون پر نظر رکھے اور خیال رکھے کہ دشمن جب اس کا بس چلے گا شب خون مارنے کی بھی کوشش کرے گا ، اچانک حملے کرے گا، جہاں سے تمہیں توقع نہیں ہو سکتی۔اس لئے اللہ مومن سے توقع رکھتا ہے کہ ہمیشہ بیدار رہے اور بیدار مغزی کے ساتھ اس بات کا منتظر رہے کہ جب بھی دشمن کوئی کارروائی کرے تو وہ دشمن مومن کو مستعد پائے اور مومن کی جوابی کارروائی ایسی ہو جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس سے پچھلے اس سے نصیحت پکڑیں یعنی جوابی کارروائی میں نہ صرف یہ کہ مستعدی پائی جائے، بجائے اس کے کہ مومن کو دشمن حیران کر سکے، دشمن حیران ہو جائے اور اس قدر حیران ہو کہ اس کے نتیجے میں جو دوسرے منصوبہ بنانے والے پیچھے بیٹھے ہیں وہ اس کا حال دیکھ کر نصیحت پکڑیں۔