خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 641 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 641

خطبات طاہر جلد 14 641 خطبہ جمعہ یکم ستمبر 1995ء کسب خیر سے بخل دور ہو جاتا ہے۔جو مال خدا کے رستے سے روکا جائے وہ ہلاکت کا موجب بن جاتا ہے۔( خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1995ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَاَنْفِقُوْا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوْا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَاحْسِنُوا اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة:196) پھر فرمایا:۔گزشتہ خطبے میں میں نے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران : 93) کی آیت پر کچھ امور آپ کی خدمت میں پیش کئے تھے یعنی نیکی حقیقت میں وہی نیکی ہے جو محبت کے تعلق میں خرچ کے لئے انسان کو آمادہ کرے۔وہ نیکی جو محبت کے تعلق میں خرچ پر آمادہ کرے حقیقی نیکی وہی ہے حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ میں بیان کر چکا ہوں کہ جس چیز سے انسان کو محبت ہو وہ خرچ کر ہی نہیں سکتا جب تک جس کے لئے خرچ کرے اس سے زیادہ محبت نہ ہو۔پس یہ مضمون ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہمیں توجہ دلائی کہ اگر تم محبت چاہتے ہوتو لازم ہے کہ وہ چیزیں میری راہ میں پیش کرو جن سے تمہیں محبت ہو۔پس جب تم اپنی محبوب چیزیں قربان کرو گے تو میری محبت حاصل کرو گے۔ایک اور آیت میں اسی محبت کے مضمون کو آخر پر یوں کھولا ہے وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمُ إِلَى التَّهْلُكَةِ کہ دیکھو اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور خرچ نہ کر کے اپنی جانوں