خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 533
خطبات طاہر جلد 14 533 خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء تھی ، دلچسپی گپ شپ میں تھی نہ کہ ذکر الہی میں تھی۔چنانچہ جہاں ذکر الہی کی مجالس ہوں، جہاں جلسے ہورہے ہوں سنجیدہ تقاریر ہوں وہاں سے جس حد تک ممکن ہے کھسکنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر الگ اڈے بناتے ہیں۔یا یہ بازاروں میں جا کر دوکانوں کے سامنے ، کافی ہاؤس یا کبابوں کی دکانوں کے سامنے یا جہاں پکوڑے بک رہے ہیں وہاں دکھائی دیں گے اور خوب مجلس لگی ہوگی اور قہقہے ہور ہے ہوں گے اور جبکہ تقریر جلسے کی چل رہی ہے آوازیں پہنچ رہی ہیں۔پس میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ یہ اللہ کے مہمان نہیں ہیں۔اگر چہ ان کی مہمان نوازی بھی فرض ہے اور اخلاق حسنہ کا تقاضا ہے کہ جس حد تک ممکن ہے ان سے کرم کا سلوک کرو۔مگر وہ فہرست جس میں خدا کے مہمان داخل ہیں اس سے یہ نکل جاتے ہیں اس لئے ان سے کیا سلوک کرنا چاہئے۔کیونکہ اگر آپ مغفرت کے طالب ہیں تو مغفرت کریں گے تو مغفرت کے طالب ہوں گے۔پس ایسے لوگوں کو طعنے نہیں دینے چاہئیں اور رزق کریم یہاں یہ معنی اختیار کر لے گا کہ کریمانہ نصیحت کریں۔ان کو ایسی پاک نصیحت کریں جو ایک معزز انسان کیا کرتا ہے جو ایک معزز انسان کے شایان شان ہے۔اس سے نصیحت کے انداز سیکھتے ہوئے اس طرز پر ان کو نصیحت کریں کہ بھائی اتنی دور سے آئے ہو کیا پاکستان میں یا ہندوستان میں یا بنگلہ دیش میں یا جرمنی میں پکوڑے نہیں ملتے تھے، وہاں کباب نہیں کھائے جا سکتے تھے ، خدا کا ذکر سننے آئے ہو چند دن برداشت کر وضبط کرو اگر سنو گے تو کم سے کم ایک وعدہ تمہارے حق میں پورا ہوگا کہ زَادَتْهُمْ اِیمانا یہ آیات جو ہیں تمہارے ایمان بڑھائیں گی اور ایک اور ذوق تمہارے دل میں پیدا کر دیں گی جو اس ذوق کے علاوہ ہے۔اور یہ اس لئے ضروری ہے کہ قیامت کی مہمان نوازی کے لئے یہ ذوق ہونا ضروری ہے۔اگر دنیا کا ذوق اسی طرح رہے اور اللہ کی محبت اور پیار کا ذوق نہ ہو تو مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ کا مضمون جاری ہی نہیں ہوتا پھر کیونکہ وہاں وہ اشتہا پوری کی جائے گی جو پاکیزہ ہے، جو اللہ کی ذات سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے یا صلاحیت کا تقاضا کرتی ہے۔پس خدا کا مہمان بننا ہے تو اس دنیا میں اس کی آیات سے لطف اٹھانا تو سیکھ لو۔اگر خدا کے مہمان بننا ہے تو جب اس کا نام آئے تو اس کے رعب اور اس کی تمکنت سے پھر اس کی محبت سے تمہارے دلوں پر ایک لرزہ طاری ہو جائے۔جو لذت تم یہاں پاتے ہو اس کے ذکر سے ، وہی لذت آگے تمہاری مہمان نوازی کرنے والی