خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 500

خطبات طاہر جلد 14 500 خطبہ جمعہ 7 / جولائی 1995ء بتاؤں گا کہ کس طرح خدا تعالیٰ حق کا تعلق مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ سے بھی جوڑتا ہے۔رحمانیت اور رحیمیت سے جوڑنے کے بعد آخر مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ تک پہنچ جاتا ہے اور اس مضمون کو خوب کھول دیتا ہے۔پس سب نے جانا تو وہیں ہے۔اگر یہاں حق بن رہے ہوں گے تو وہاں سب کچھ ساتھ ہے اگر یہاں حق سے تعلق ٹوٹ گیا تو آگے حق ہی حق ہوگا۔اس لئے انشاء اللہ ا گلے خطبے میں میں کچھ مزید روشنی ڈالوں گا تا کہ اسماء باری تعالیٰ کا مضمون سمجھ کر ہمارے اندر ایک نئی روح پیدا ہو جائے، ایک نئی تخلیق ہمیں عطا ہو جو دراصل روحانی تخلیق ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین