خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 499 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 499

خطبات طاہر جلد 14 499 خطبہ جمعہ 7 / جولائی 1995ء بھی تھوڑی سی روٹی ڈال دوں۔ایک ٹکڑا دیا پھر بھی اس کی طلب کم نہ ہوئی اور بھی بھڑک اُٹھی۔وہ چلتا تھا تو پیچھے بھونکتا تھا کہ مجھے اور دو۔یہاں تک کہ دونوں روٹیاں اسے دے دیں اور کہا بڑا ہی ذلیل جانور ہے تو۔میں تیرے مالک سے لے کے آیا ہوں اور تو نے مجھے یہ دو روٹیاں بھی نہیں کھانے دیں، اتنا حریص ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے الہاما اس کو فرمایا کہ تو زیادہ حریص ہے کہ یہ کتنا زیادہ حریص ہے۔اس نے بہت بھوک دیکھی ہے اس مالک کے گھر پر اگر بھوکا نہ ہوتا تو اس طرح تیرے پیچھے نہ پڑتا لیکن مالک کی چوکھٹ نہیں چھوڑی۔تجھے ساری عمر کے بعد چند دن کی بھوک میری چوکھٹ پر دیکھنی پڑی اور تو چوکھٹ چھوڑ کر اُٹھ کھڑا ہوا اور دوڑ پڑا اس کا یہ حال بیان کیا جاتا ہے کہ وہ زار و قطار روتا ہوا واپس اپنے غار کی طرف دوڑا کہ واقعی ہی میں اس کتے سے بدتر انسان ہوں تو آزمائشیں بتاتی ہیں کہ کون قریب تر ہے اور کون دور تر ہے اور وہ لوگ جو اپنے دنیا کے مالکوں سے بھی پیار اور محبت اور وفا کا سلوک کرتے ہیں اور آزمائشوں پہ ثابت قدم رہتے ہیں ان کی قدر و منزلت بڑھا کرتی ہے۔پس کسی قیمت پر بھی آپ کو حق سے اپنا تعلق نہیں کاٹنا۔جھوٹ کے خدا جگہ جگہ آپ کی راہ میں کھڑے ہوں گے ہر ایک آواز دے رہا ہو گا کہ میری طرف آؤ میں تمہاری حاجت روائی کرتا ہوں لیکن جھوٹ کے خدا جھوٹے ہوتے ہیں ان کی حاجت روائیاں بھی جھوٹی ہوتی ہیں، وہ تسکین سے عاری ہوتی ہیں ان کا حال سراب کا سا حال ہے کہ پیاسا جب اس کی طرف بڑھتا ہے تو پانی سمجھتے ہوئے جاتا ہے مگر وہاں جاتا ہے تو اللہ کو پاتا ہے کہ وہ اس کا حساب دینے کے لئے کھڑا ہے۔پس سچائی کا دامن پکڑ لیں اور بڑی قوت اور مضبوطی کے ساتھ اس کا دامن پکڑ لیں۔اگر حق خدا سے تعلق قائم کرنا ہے تو آپ کو حق بننا ہوگا اور حق بننے کے رستے میں جو مشکلات کھڑی ہیں ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔پھر دیکھیں کہ آپ کے اندرکیسی نئی طاقت پیدا ہوتی ہے۔وہ لوگ جو بچ پر قائم ہوں ان کوئی تخلیق ملتی ہے، وہ خدا کی طرف سے پھر رب بھی بنائے جاتے ہیں، رحمن بھی بنائے جاتے ہیں، رحیم بھی بنائے جاتے ہیں اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ بھی بنائے جاتے ہیں لیکن اپنے دائرے کے مطابق تخلیق کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے نہ کہ خدا کے دائرے میں داخل ہو کر۔قرآن کریم نے حق کا تعلق جو بیان فرمایا ہے مختلف جگہوں پر ان کی ساری آیات تو سامنے پیش نہیں کی جاسکتیں یہ بہت وسیع مضمون ہے مگر میں اگلے خطبے میں انشاء اللہ مثال کے طور پر آپ کو