خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 463
خطبات طاہر جلد 14 463 خطبہ جمعہ 30 جون 1995ء انقلاب کے تاریخ کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔سچ سے آپ کی زبان میں غیر معمولی قوت پیدا ہو جائے گی ( خطبه جمعه فرموده 30 جون 1995ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ اَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيَّا وَمَا يُوْقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْمَتَاع زَبَدُ مِثْلُهُ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ (الرعد : 18 ) پھر فرمایا:۔اس آیت کے مضمون پر روشنی ڈالنے سے پہلے یا اس آیت سے مضمون کی روشنی حاصل کرنے سے پہلے اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا چھٹا سالانہ جلسہ شروع ہو رہا ہے اور یہ تین دن جاری رہ کر 2 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔اسی طرح آج ہی UK کی مجلس خدام احمدیہ کا سالانہ اجتماع بھی شروع ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں اس وقت یہ اجتماع ہو رہا ہوگا اور یہ بھی تین دن جاری رہے گا۔تو ان دونوں کی طرف سے اس خواہش کا اظہار تھا کہ ان کا ذکر خیر اس خطبے کے موقع پر کر دیا جائے۔گوئٹے مالا نے مزید یہ لکھا ہے کہ آج ہمارے لئے یہ اس لحاظ