خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 462 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 462

خطبات طاہر جلد 14 462 خطبہ جمعہ 23 / جون 1995ء کرتے ہیں اور دشمن کو غصہ دلاتے ہیں ان کو اگر ضرر پہنچتا ہے تو حکمت کی کمی کی وجہ سے پہنچتا ہے۔پس حق کیسے کام کرتا ہے حکمت اور تدبیر سے عاری ہو کر نہیں لیکن حکمت کے باوجود جب دکھائی دینے لگتا ہے کہ اب دفاع کا کوئی چارہ نہیں رہا، اس وقت پھر وہ مرعوب نہیں ہوتا بلکہ جرات سے سر بلند ہو کر یہ اعلان کرتا ہے اِنَّ اللهَ مَعَنَا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔یہ اعلان حضرت موسی علیہ السلام نے بھی کیا ایک طرف دوڑ رہے ہیں فرعون پیچھے لگا ہوا ہے اور بھاگتے چلے جارہے ہیں اور کہتے ہیں ڈرو نہیں، گھبرا ؤ نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے بظاہر تو یہ بھاگتے ہوئے کی آواز میں کیا جان ہوئی اگر وہ کہے کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے مگر اس وقت ان سے بیچ جانا ہی غیر معمولی ایمان کو چاہتا تھا۔بچ جانے پر اعتماد غیر معمولی ایمان کو چاہتا تھا اور دیکھتے دیکھتے اللہ نے ثابت کر دیا کہ یہ کوئی کمزور بھگوڑے نہیں ہیں جو تعلی کر رہے ہیں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔موسیٰ نے خدا کا ساتھ دیکھا تھا تو کہا تھا اور اس کے ساتھ دشمن نے بھی دیکھ لیا، فرعون پر بھی ظاہر ہوا اور اس کی قوم پر بھی ظاہر ہوا۔تمام تاریخ نے اس واقعہ کولکھ لیا کہ ایک کمزور خدا کا بندہ موسیٰ ایک طاقتور فرعون پر غالب آ گیا اور اس کے لشکر ڈوب گئے۔پس یہ وہ حق کا ساتھ ہے جو حقیقی ہو تو کام کرتا ہے ورنہ سحر کام نہیں کیا کرتا۔اگر حق کا ساتھ حقیقی نہ ہو، اگر آپ کو پورا یقین نہ ہو کہ آپ اللہ کے ساتھ ہیں اور اللہ آپ کے ساتھ ہے اگر حق کی وہ علامتیں آپ کے اندر ظاہر نہ ہوں جن کا میں بعد میں ذکر کروں گا اس وقت تک آپ دنیا کے سامنے ایک نڈر اور بے باک داعی الی اللہ کے طور پر نہیں ابھر سکتے اور آپ کی آواز میں اگر تعلی ہوگی تو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔وہ سحر ہے جادو کے سوا اس کی کوئی حقیقت نہیں۔زور کی آواز اسی وقت کام آتی ہے جب اس کے پیچھے ایک خدا کی طاقت بول رہی ہو اور جب خدا کی طاقت بولتی ہے تو کمزوروں اور نحیفوں کی آواز بھی دنیا کی سب سے طاقتور آواز بن کر ابھرا کرتی ہے۔پس اس پہلو سے حق سے تعلق جوڑ و تو دیکھو تو انشاء اللہ تمہاری تبلیغ میں کتنے عظیم الشان انقلابات برپا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین