خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 444
خطبات طاہر جلد 14 بنائے رکھے گا۔444 خطبہ جمعہ 16 / جون 1995ء چوہدری ناظر علی خان صاحب والد محترم خلیل احمد صاحب مبشر (امیر سیرالیون ) بڑی قربانی کر رہے ہیں، بہت عمدگی سے امارت کے فرائض سرانجام دیا ہے۔ان کے والد چوہدری نادر علی خان صاحب کی ہی خوبیاں ہیں جو دراصل اس بچے کو ایسی سعادت ملی ہیں۔بہت سادہ،صاف طبیعت انسان، بے حد مخلص اور فدائی انسان کوئی پیچ نہیں تھا اور نور فراست تقویٰ کی وجہ سے تھا سارا۔مولوی صالح محمد صاحب ہمارے سلسلہ کے پرانے واقف زندگی اور خدمت کرنے والے انگلستان میں بھی کچھ عرصہ رہے ہیں اور غلام نبی صاحب گل کار جن کو کشمیر کی تاریخ سے ایک انمٹ تعلق ہے اور جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی۔حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ ایک عشق کا تعلق تھا بڑا گہرا، ان کی اہلیہ وفات پاگئی ہیں۔بشری بیگم صاحبہ اہلیہ قاضی مظفر احمد صاحب آف منڈی بہاؤالدین۔شریفہ بی بی صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر کریم اللہ صاحب ضلع بہاولنگر۔مکرم مشتاق احمد صاحب (حبیب اللہ خان صاحب پروفیسر کے داماد تھے ) مکرمہ زبیدہ بیگم صاحبہ بنت مرزا عبد الغنی صاحب سابق محاسب صدر انجمن احمد یہ قادیان مکرم والد صاحب صادق محمد طاہر آف خوشاب، یہ صادق محمد طاہر بھی اللہ کے فضل سے بڑے فدائی احمدی ہیں یہاں وقف کر کے بھی آئے ہوئے تھے اور اچھے سلسلے سے محبت کر نیوالے انسان ہیں۔ام الکرامہ یہاں کی آپ لجنہ کی خاتون تھیں بہت نیک، کینسر کی وجہ سے وفات ہوئی، محمد انور صاحب نام تھا ان کے میاں کا اور راشدہ پروین صاحبہ ہیں اہلیہ مجید احمد خان صاحب ربوہ۔عزیز احمد صاحب یہ ہمارے حیدرآباد کے مخلص فدائی خاندان سیٹھ محمد اعظم صاحب سیٹھ معین الدین صاحب وغیرہ ان سے ان کا تعلق تھا اور یہ بھی بڑی خوبیوں کے مالک، مخلص فدائی انسان تو ان سب کی نماز جنازہ انشاء اللہ جمعہ کے معابعد ہوگی۔