خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 39
خطبات طاہر جلد 14 39 خطبہ جمعہ 20 جنوری 1995ء خدا تعالیٰ کے پیار کے برعکس کوئی رعب اپنے دل پر نہ پڑنے دیں۔اولاد کے لئے دعاؤں کا خزانہ چھوڑیں۔( خطبه جمعه فرموده 20 جنوری 1995 ء بمقام بیتا الفضل لندن ) تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللهَ فَأَنْسهُمْ اَنْفُسَهُمْ أُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (الحشر: 20:19) پھر فرمایا:۔آج کے خطبے میں وہی مضمون جاری ہے جو پہلے چند خطبوں سے جاری ہے لیکن اس سے پہلے میں ایک حدیث کے الفاظ کی صحت کے متعلق اعلان کرنا چاہتا ہوں۔جو حدیث میں نے پڑھی تھی جس پر گزشتہ خطبے کی بنا تھی۔تین طرح کی روایتیں اس میں ملتی ہیں ایک روایت جو میں نے بیان کی اس میں علی کہا گیا حالانکہ علیٰ نہیں تھا الفاظ ہیں بعثت لاتمم مکارم الاخلاق اگر چه مضمون بعینم وہی رہتا ہے اس میں قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا یعنی وہاں سے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اخلاق کی تحسین کا کام شروع کیا جو پہلے ہی مکارم تھے اور مکارم سے اس بات کا آغا ز کیا اور ان کے اتمام کی طرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پاک نمونے سے ایک سفر شروع ہوتا ہے لیکن اس سفر کا آغاز مکارم اخلاق ہی ہے۔