خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 38 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 38

خطبات طاہر جلد 14 38 خطبہ جمعہ 13 جنوری 1995ء میں ناکام رہے ہیں اور اب وہ عمارت مزید منہدم ہو رہی ہے ، مزید اختلافات بیچ میں پیدا ہور ہے ہیں تو آپ کی جو روحانی عمارت ہے اس کی بقاء اور اس کا استحکام اخلاق حسنہ پر بنی ہے اس حسن خلق پر مبنی کہنا چاہئے جو تو حید ہی کا دوسرا نام ہے۔وہ حسن خلق جو تو حید کی طرف لے کے جاتا ہے اور توحید اس کے اندر ایک نئی جلا دکھاتی ہے اور اسکے اندر نی قو تیں پیدا کرتی ہے اس حسن خلق کو اپنانے کی کوشش کریں ، اسی کی طرف نگاہ رکھیں ، اپنے گھر میں بھی ، اپنے ماحول میں بھی، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔مجھے لگتا ہے کہ اب جماعت احمد یہ اور اسلام کی فتح کے دن بہت قریب آرہے ہیں مگر اس سے پہلے پہلے جو کچھ ہمیں کرنا ہے لازم ہے کہ میں آپ کو کھول کھول کر دکھاؤں تا کہ پھر یہ نہ کوئی کہہ سکے کہ ہمیں وقت پر متنبہ نہیں کیا گیا۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین