خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 416
خطبات طاہر جلد 14 416 خطبہ جمعہ 19 جون 1995ء حمایت کرتا ہے جو اچھے بیج ہوں۔تو اس لئے آپ کی خبر سے ایک لحاظ سے مجھے افسوس بھی ہوا ،ایک لحاظ سے خوشی ہوئی۔خوشی اس لحاظ سے کہ آئندہ مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ آپ کا نظام اب بلوغت کی طرف بڑی تیزی سے بڑھے گا اور بہت سی برکتیں جن سے آپ محروم چلے آرہے تھے۔اب محروم نہیں رہیں گے اور افسوس اس بات پر ہے کہ آپ نے اس کو نظر اندا زکیا، میرے علم میں لائے ہی نہیں ، ناجائز حرکت کی ہے۔آپ پر اعتماد کیا گیا تھا آپ کو مرکزی عہدے دیئے گئے تھے تا کہ نظام جماعت کی حمایت کریں لیکن آپ نے بزدلی اور کمزوری دکھائی اور نظام جماعت کے معاملے میں معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا۔نیتیں اپنی طرف سے اچھی رکھیں ہنتیں یہ تھیں کہ یہ دور دور کی جماعتوں کے لوگ ہیں ، بیچارے خدمت کرتے ہیں، آبھی جاتے ہیں۔اس لئے ان کو اگر ہم نے قانونی طور پر مؤاخذے کی فہرست میں داخل کر لیا یعنی مؤاخذہ ہمارا ہوتا گیا ہے، یہی کہ ووٹ نہیں دینا تم عہد یدار نہیں بن سکتے۔اس سے زیادہ تو کوئی مواخذہ نہیں ہوتا، مگر چونکہ جماعت کو ایسے ہی مؤاخذے کی عادت ہے اس لئے مواخذہ محسوس ہوتا ہے۔یعنی ہماری جماعت میں سختی، گالی گلوچ ، کوئی اور سزا بدنی یا دوسری نہیں ملتی لیکن یہی کافی ہے کہ تم دوٹ نہیں دو گے اب اور یہ سب محسوس کرتے ہیں بڑی سختی کے ساتھ تلخی کے ساتھ ، بعض محسوس کرتے ہیں اور اصلاح پذیر ہو جاتے ہیں۔بعض محسوس کرتے ہیں اور پھر جماعت کے نظام پر باتیں بنانا شروع کر دیتے ہیں تو جو جو کرتے ہیں ویسا ہی اللہ سے حصہ پاتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ اللہ فنی بھی ہے اور حمید بھی۔آپ کی بری باتیں جو نظام جماعت کو پہنچتی ہیں وہ اللہ کو نہیں پہنچتیں کیونکہ وہ حمید ہے اور بالکل بے کار ہے، ہوا میں چاند پر تھوکنے والی بات ہے۔اس سے کوئی بھی فرق نہیں پڑتا ہے اور جہاں تک آپ کی محنت یا آپ کے خلوص کا تعلق ہے۔اگر آپ جماعت کے لئے کچھ بھی نہ کریں تو اللہ اس بات کا محتاج نہیں ہے کہ آپ کی مدد لے اور وہ دو طرح سے اپنے فنی اور حمید ہونے کا اظہار فرماتا ہے۔ایک تو یہ کہ تھوڑے ہونے کے باوجود جو اخلاص سے خدمت کرنے والے ہیں، جو قربانی کرنے والے ہیں۔ان کی خدمتوں میں بہت برکت رکھ دیتا ہے اور دوسرے یہ بتانے کے لئے کہ تم عددی نقصان بھی جماعت کو نہیں پہنچا سکتے۔کثرت سے ایسے لوگ پیدا کر دیتا ہے۔جو پھر ان کی طرح نہیں کرتے وہ اطاعت میں اور اپنے اخلاص میں ان سے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔تو دو طرح سے اس کا غنی اور حمید ہونا نتھر کر اور ابھر کر اور چمک کر جماعت کے