خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 405 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 405

خطبات طاہر جلد 14 405 خطبہ جمعہ 19 جون 1995ء خدا کی صفات کا علم انسان کے فائدہ کیلئے ہے۔مالی قربانی کرتے وقت پہلے اپنی نیتوں کو درست اور پاک کریں۔( خطبه جمعه فرموده 9 جون 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَيْثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِاخِذِيهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ وَاعْلَمُوا انَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ (البقره: 268) پھر فرمایا:۔خدا تعالیٰ کے اسماء کا مضمون جاری ہے اور اس تعلق میں جب کوئی خاص موقع کسی خصوصی نصیحت کا آتا ہے تو اس کا بھی ذکر کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ ان دونوں مضمونوں کا آپس میں بھی رابطہ قائم رہے۔آج جو بعض ممالک کے اہم اجلا سات ہورہے ہیں۔ان میں سب سے پہلے بنگلہ دیش ہے۔جس کی آج 19 جون کو مجلس شوری منعقد ہو گی اور تین دن جاری رہے گی۔دوسری جماعت یوگنڈا ہے جس کا سالانہ جلسہ بھی ہے اور مجلس شوری بھی۔یہ بھی اسی طرح 9 جون کو شروع ہو کر 11 / جون تک یہ اجلاسات اور جلسے جاری رہیں گے۔ان دونوں جماعتوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس جلسے پر ان کو براہ راست مخاطب کیا جائے تاکہ وہ عالمی مواصلاتی رابطے کے ذریعے مجھے اپنے