خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 352
خطبات طاہر جلد 14 352 خطبہ جمعہ 19 مئی 1995ء ہم اس کو پہنچ ہی نہیں سکتے جب تک وہ شہید نہ بن جائے ، جب تک وہ شاہد ہو کر نہ ابھرے۔پس اس لحاظ سے خدا تعالیٰ کی شہادت کا جلوہ ہی ہے جس کا بنی نوع انسان کے مصالح سے تعلق ہے اور جس تک بنی نوع انسان کی کچھ پہنچ ہے۔آگے کی سب باتیں وہ ہیں جن کو جب خدا جس مخلوق پر چاہے گا اسے ظاہر فرمائے گا۔لیکن جو ظاہر فرما چکا ہے اس سے بھی ہم آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔یہ وہ مشکل بات ہے جس کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے۔جب خدا پردہ غیب میں جاتا ہے تو پردہ غیب میں رہتے ہوئے آپ سے صرف نظر نہیں فرماتا۔لیکن آپ جب پردہ غیب میں جاتے ہیں تو خدا سے صرف نظر کر جاتے ہیں۔یہ فرق ہے بندے کے غیب میں جانے اور خدا کے غیب میں جانے کا۔اللہ تعالیٰ غیب سے آپ کی حفاظت فرمارہا ہے۔غیب سے آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو دکھائی نہیں دے رہا اور پھر بھی وہ آپ کے قریب قریب ہے، کبھی بھی آپ سے دور نہیں ہٹا۔لیکن جب آپ خدا کے مقابل پر غیب میں چلے جاتے ہیں تو خدا سے دور ہٹ جاتے ہیں اور یہی وہ بات ہے جو گناہ پر انسان کو آمادہ کرتی ہے۔اس پہلو سے اس غیب اور شہادہ کے مضمون کو انسانی اور خدائی تعلق میں خوب اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔اللہ کے تعلق میں یا درکھیں کہ اس کا غیب میں جانا ایک پہلو سے عظیم رحمت ہے کیونکہ ایک ایسی ذات جو اپنے رعب میں درجہ کمال کے تصور سے بھی زیادہ بلند تر نظر آئے۔ہمارا جو درجہ کمال کا تصور ہے وہ ناقص ہے اس لئے میں نے کہا کہ درجہ کمال کے تصور سے بھی بلند تر دکھائی دے رہی ہو۔ایسی ذات اگر ہر وقت شاہدرہے ان معنوں میں کہ ہم بھی اس کو محسوس کر رہے ہوں کہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے تو اسی صورت میں صرف وہ نعمت بن سکتی ہے اگر ہم بعینہ اس سے ہم مزاج ہو چکے ہوں۔اگر ہم مزاج نہ ہوں تو بہت بڑی سزا ہے اور ہر وقت کی ایک مصیبت ہے۔ایک آدمی جس کا دل شرارت کی طرف مائل ہے اگر ہر وقت استاد ڈنڈالے کے اس کے سامنے کھڑا ہے ایسے طالب علم کے سامنے تو اس کے لئے تو وہ جہنم بن جائے گی اس لئے خدا تعالیٰ کا بندے سے غائب ہو جانا اس پر بہت بڑا احسان ہے لیکن ایسا غائب نہیں ہوتا کہ اس کے حالات سے غافل ہو جائے۔اس پر نظر جو رکھتا ہے اور اس کی غیو بیت ہی ہے جو دراصل اپنی جلوہ گری میں ہمیں اختیار بخشتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الکہف:30) تو یہ اس کی غیوبیت کی وجہ سے ہے۔اگر حاضر ہوتو