خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 350
خطبات طاہر جلد 14 صفات باری تعالیٰ اسی طرح ہیں۔350 خطبہ جمعہ 19 مئی 1995ء یہ وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور ہے جو ہمیں یہ نہیں بتاتا کہ اب صفات کا سفر ختم ہو چکا ہے۔یہ بتاتا ہے کہ صفات کا سفر شروع ہو چکا ہے۔وہ صفات باری تعالیٰ جو آنحضرت ﷺ پر ظاہر فرمائی گئیں وہ نئی نئی کھڑکیاں ہیں جو کھولی گئی ہیں یا نئے دروازے ہیں جو کھول دیئے گئے ہیں ان سے پرے جو مناظر دکھائی دیتے ہیں وہ لامتناہی ہیں اور کسی وقت بھی ختم نہیں ہو سکتے۔اس لئے ان میں سفر جاری رہنا چاہئے۔ان کھڑکیوں میں سے یہ جو کھولی گئی کہ زمین اپنے خزانے اگلے گی اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔یہ جو علم الغیب نے بات بیان فرمائی اس کے شواہد ہم کتنے دیکھ چکے ہیں اور دیکھ رہے ہیں اور دیکھتے چلے جائیں گے اور یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا یہاں تک کہ خدا کے نزدیک اس کائنات کی اجل مسمی آجائے ، یہ جاری وساری سلسلہ ہے۔پس وقت کے حوالے سے ماضی کا خدا اور حال کا خدا اور مستقبل کا خدا وہی رہتا ہے جو تھا، جو ہے، جو ہو گا لیکن دیکھنے والوں کے نزدیک اس کی ذات میں بظاہر وسعت ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔تو اس پہلو سے اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذرایت: 48) ہم وسیع نہیں ہو رہے إِنَّا لَمُوسِعُونَ ہم وسعتیں عطا کر رہے ہیں اور جن کو وسعتیں عطا ہوتی ہیں ان کو یوں لگتا ہے جیسے اللہ وسیع ہورہا ہے۔یہ ایک نسبتی چیز ہے اور اس کے نتیجے میں یہی محسوس ہوتا ہے۔اب ہم اپنے علم میں بڑھ رہے ہیں خدا تعالیٰ کے تعلق میں اور خدا کی کائنات کے تعلق میں ، خدا تعالیٰ تو نہیں بڑھ رہا۔خدا تعالیٰ تو ابھی بھی اکثر غائب میں ہے، اس کی چھوٹی سی جلوہ گری ہمارے سامنے آئی ہے لیکن ہم ماضی کے انسان کے حوالے سے بڑھ رہے ہیں خدا کے حوالے سے نہیں بڑھ رہے اور خدا کسی حوالے سے بھی نہیں بڑھ رہا، وہ ہمیشہ سے جیسا تھا ویسا ہے، ویسارہے گا۔پس اس تعلق میں جو تحقیق کا سفر ہے جو پردہ غیب سے پردۂ شہود میں ابھرنے کا سفر ہے وہ ہمیشہ جاری رہنا چاہئے اور اس یقین کے ساتھ جاری رہنا چاہئے کہ کبھی ختم ہو نہیں سکتا۔جہاں خاتمیت کا غلط معنی دماغ میں آیا وہیں فیض کے دریا بند ہو گئے۔خاتمیت کا حقیقی معنی فیض کالا متناہی طور پر جاری رہنا ہے اور خاتمیت کا حقیقی معنی یہ ہے کہ اس چوکھٹ سے پرے کسی اور فیض کی ضرورت نہیں اور یہی مضمون خدا تعالیٰ کے تعلق میں آنحضرت مے کے حوالے سے سمجھ آتا ہے۔خاتم وہ ذات