خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 269

خطبات طاہر جلد 14 269 خطبہ جمعہ 14 اپریل 1995ء کہ جمعہ کی نماز کے بعد جو جنازہ پڑھائیں گے اس میں مجھے شامل کر لیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کی تمنا بھی دیکھیں کیسے پوری کی۔جمعرات ہی کو وفات ہوئی اور جمعہ کی نماز کے بعد ایسے جنازے عظیم جنازے ہونے تھے جن میں ان کا شامل ہونا اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاص عنایت اور ایک فضل ہے۔تو ان تینوں کی نماز جنازہ غائب آج نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز ہوگی اس کے بعد پڑھائی جائے گی۔اللہ تعالیٰ ان کے مراتب کو بلند فرمائے اور کثرت کے ساتھ بلند مرتبہ احمدیت کو عطا کرے۔آمین