خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 211
خطبات طاہر جلد 14 211 خطبہ جمعہ 31 / مارچ 1995ء نظام خلافت اور شاورهم فی الامر کی حقیقت حضرت مصلح موعودؓ نے نظام شوری کا عظیم الشان چارٹر دیا۔(خطبہ جمعہ فرموده 31 / مارچ 1995ء بمقام بیتا الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَمُرُهُمْ شُوْرُى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (الشوری: 39) پھر فرمایا:۔یہ سورۃ الشوریٰ کی انتالیسویں آیت ہے جو میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَ بِهِمْ یعنی وہ لوگ جو اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور اس کے ارشادات کی پیروی پر ہمہ تن تیار رہتے ہیں وَأَقَامُوا الصَّلوةَ اور نماز کو قائم کرتے ہیں وَاَمْرُهُمْ شُوری بَيْنَهُمُ اور ان کے معاملات آپس میں مشورے سے طے پاتے ہیں وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اور جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔آج اس آیت کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ آج پاکستان کی مجلس شوریٰ منعقد ہورہی ہے اور چونکہ میں خود وہاں ذاتی طور پر ایک عرصے سے شمولیت سے محروم رہا اس لئے انجمن کی ہمیشہ یہ خواہش رہی اور ناظر صاحب اعلیٰ مجھے یہ لکھتے رہے کہ ایسے موقع پر کوئی پیغام بھیج دیا کریں تو پہلے تو پیغاموں