خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 205 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 205

خطبات طاہر جلد 14 205 خطبہ جمعہ 24 / مارچ 1995ء با صفات ہونا اور بات ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اسم اعظم کی تلاش صفات سے عاری ہو کر نہ کرنا۔یہ نہ سمجھ لینا کہ اللہ اپنی ذات میں کوئی ایسا نام ہے کہ اس کی صفات سے خواہ تم روگردانی کر لو اس کا نام لے کر وہ جادو کر دکھاؤ گے جو اس کی صفات پر منحصر ہے۔اب ربوبیت ایک صفت ہے۔اللہ رب ہے اس کے حوالے سے میں آپ کو سمجھا تا ہوں کہ ایک شخص اگر اللہ کو اسم اعظم تو سمجھے مگر اس کی صفت ربوبیت سے کچھ بھی حصہ نہ پائے۔حد سے زیادہ خود غرض ہو بنی نوع انسان کی ضرورتیں پوری کر سکتا ہو تب بھی پوری نہ کرے اور اللہ کہہ کر اس سے چیزیں مانگے کہ میرا رزق بڑھا، میرے معاملات میں برکت دے۔تو وہ اسم اللہ کا اسم اس صورت میں وہ اسم اعظم یعنی وہ جادو کا لفظ نہیں بن سکتا جس کے حوالے سے ہر بات مقبول ہو جاتی ہے کیونکہ ہر موقع سے تعلق رکھنے والا اس کا ایک نام ہے جو اللہ میں موجود ہے۔اس موقع کی بات آپ کریں اور اس نام کا انکار کر دیں جو داخل ہے اللہ کے نام میں تو اللہ اسم اعظم نہیں رہے گا۔ایسے ہو جائے گا جیسے کوئی چیز اچانک اپنی صفات کھو بیٹھے۔اللہ تو صفات نہیں کھو سکتا آپ نے ان صفات سے آنکھیں بند کر لیں اور اپنا تعلق تو ڑلیا اور پھر خواہش ہے کہ آپ ان صفات سے فائدہ اٹھالیں۔بجلی سے قمقمہ جلتا ہے ایک بلب ہے جو روشن ہو جاتا ہے۔یہ کہنا درست ہے کہ بجلی بڑی طاقتور چیز ہے مگر کوئی بٹن دبا کر بلب کا تعلق بجلی سے نہ قائم کرے اور بجلی بجلی کہتا رہے تو کوئی روشنی نصیب نہیں ہوسکتی۔پس بجلی کی طاقت کا اقرار کرنا یہ معنے نہیں ہیں کہ ہم مانتے ہیں بجلی تو ہے اس لئے تو اس بلب کو روشن کر دے بلکہ اس نام کے تقاضے پورے کرنے لازم ہیں۔وہ پورے کریں گے تو وہ نام اپنا جادو دکھائے گا۔جب بجلی کو آپ سمجھیں گے ، اس کی صفات کا شعور حاصل کریں گے، اس سے تعلق جوڑیں گے اور ان کی صفات کی نفی نہیں کریں گے بلکہ ان کی صفات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس سے استفادے کی کوشش کریں گے تو بجلی ضرور اپنے جو ہر دکھائے گی۔پس اسم اعظم کی تلاش کرنے والوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اسم اعظم وہ نام ہے جس میں تمام صفات ہیں اور جب دعا کی جاتی ہے تو وہ صفت بطور خاص اللہ کی ذات میں جلوہ گر ہونی چاہئے جس صفت کی آپ کو ضرورت ہے اور خدا کی ذات میں جلوہ گر ہو اور آپ کا تعلق نہ ہو تو آپ کو وہ جلوہ کچھ فائدہ نہیں دکھائے گا اور تعلق کے لئے وہ رستہ بنانا، بٹن دبانا اور ایک رابطہ قائم کرنا ضروری