خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 155
خطبات طاہر جلد 14 155 خطبہ جمعہ 3 مارچ 1995ء احمدیت کی ترقی اب پہلے سے بھی تیز رفتاری سے ہوگی اور بڑی شان سے آگے بڑھتی چلی جائے گی۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 3 مارچ 1995ء بمقام اسلام آباد لفور ڈلندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: الحمد للہ کہ آج عید کی تقریب خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اچھے موسم میں بخیر وخوبی اختتام تک پہنچی حالانکہ تمام موسم کی پیشگوئیاں کرنے والوں نے یہ کہا تھا کہ یہ دن بہت گندا گزرے گا۔Sleet پڑے گی، برف پڑے گی اور غیر معمولی سردی بھی ہوگی مگر خدا نے ایسی خوبصورت روشن دھوپ چڑھائی ہے جو حیرت انگیز ہے اور ایک اعجاز ہے۔جب اللہ اپنے بندوں پر فضل کرنے کا فیصلہ فرمائے تو سب دوسروں کی پیشگوئیاں جھوٹی ہو جاتی ہیں۔ایک اس کی ہے جو جھوٹی نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ جماعت کے حق میں ان چھوٹے چھوٹے پیار کے اظہارات کے بھی جلوے دکھا تار ہے کیونکہ بسا اوقات بڑے جلووں سے تو آنکھیں چندھیا جاتی ہیں لیکن چھوٹے قریب کے جلوے جو بچوں سے پیار کے سلوک کی طرح ہوتے ہیں وہ بہت گہرا دل پر اثر کر جاتے ہیں۔تو اس لئے یہ بھی دعا کیا کریں اللہ ہمیں ہر روز چھوٹے چھوٹے بچوں کے دل رکھنے والے پیار کے جلوے بھی دکھاتار ہے۔اس کے علاوہ میں آج صرف آپ کو یہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ رمضان میں جو دعائیں ہوئی ہیں ان کی قبولیت کے آثار بعض مبشر رؤیا کی صورت میں دکھائے گئے ہیں اور رمضان کے آخر پر جب میں معتکفین میں جاتا ہوں ، ان سے پوچھتا ہوں تو بسا اوقات وہ