خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 156 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 156

خطبات طاہر جلد 14 156 خطبہ جمعہ 3 مارچ 1995ء ایسی رؤیا سناتے ہیں جن کا ان کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ رویا کیا ہے اور درحقیقت وہی رؤیا ہے جو دراصل رحمانی پیغام ہوتا ہے۔جس کا نفس کی سوچ سے تعلق نہ ہو۔تو بڑے تعجب سے بعض رؤیا مجھے خصوصاً خواتین کی طرف سے ایسی سنائی گئیں جن سے میں امید رکھتا ہوں بلکہ یقین ہے کہ دن پلیٹ رہے ہیں اور احمدیت کی ترقی اب پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے ہوگی اور یہ جو سفر ہے اس صدی کا بڑی شان کے ساتھ ہر سال آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے گا تو دعائیں کریں کہ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اس کے نتیجے میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں وہ جماعت اللہ کے فضل سے پہلے بھی بڑی توجہ سے ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔داعین الی اللہ پہلے سے بھی بڑھ کر پیدا ہو چکے ہیں۔مگر ابھی اس قافلے میں بہت ہیں جو شامل نہیں ہو سکے۔ان کو ساتھ تیار کرنے کی مہم بھی کریں تا کہ اس الہی فوج کی تعداد بھی زیادہ ہو اور ایمانی قوت بھی بڑھتی رہے۔اس سال جو بقیہ مہینے رہ گئے ہیں ان میں ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے۔تو دعا اور محنت کے ساتھ اپنی رمضان کی دعاؤں کا پھل آپ دعوت الی اللہ کی صورت میں چکھیں اور اس کا لطف اٹھائیں اور دنیا کو یہ پیغام مل جائے کہ اب یہ جماعت رو کنے سے رک نہیں سکتی۔دن بدن آگے بڑھے گی۔ہر سال کئی کئی عید میں اللہ تعالیٰ ہمیں دکھائے گا۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔آمین ثم آمین