خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 153 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 153

خطبات طاہر جلد 14 153 خطبہ جمعہ 24 فروری 1995ء بھی ، زمانی فاصلوں کے لحاظ سے بھی اور جسمانی فاصلوں کے لحاظ سے بھی ، پھر بھی اس زمانے کے ایسے قریب کر دیئے جائیں کہ قرآن کا یہ بیان آپ کے حق میں پورا ہو کہ آخرین ہوتے ہوئے آپ اولین سے آملے ہیں۔پس آپ کے لئے تو لمحات ہی لمحات ہیں۔ایک سال کا کیا انتظار کرتے ہیں اپنی ساری زندگیوں کولیلۃ القدر کیوں نہیں بناتے کیونکہ پھر آپ کی زندگیاں ان لمحات سے بھر جائیں گی جن سے باقی لوگوں کی زندگیاں روشن ہوں گی۔وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا فیض آپ کی صحبت میں گزارے ہوئے لمحات سے حاصل کریں۔تو اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ لیلۃ القدر کے ہر پہلو سے استفادہ کریں۔اپنی راتوں کو بھی صبحوں میں تبدیل کر دیں اور اس دنیا کی راتوں کو بھی صبح میں تبدیل کر دیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خطبہ ثانیہ کے بعدا قامت الصلوۃ سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔ابھی وعدوں کو میں نے اپنے پاس بھجوانے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن ان لمحات سے برکت حاصل کرنے کی خاطر امام عطاءالمجیب راشد صاحب نے فوری طور پر ایک چٹ بھیجی ہے کہ میں اپنی بیوی، قانتہ شاہدہ اور اپنے بیٹے عطاء انتم اور اپنی طرف سے پانچ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کی توفیق بڑھائے۔ہر اعلان ضروری نہیں ہوتا کیا جائے مگر میں اس لئے بھی کر رہا ہوں کہ ایک شخص کو شامل کرنا بھول گئے ہیں جس کا فیض پارہے ہیں۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مرحوم۔تو میں ان کی طرف سے ان کا نام اس میں داخل کرتا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کو بھی اس کا فیض ہمیشہ پہنچتا رہے گا۔آئیے اب نماز پڑھ لیں۔