خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 129
خطبات طاہر جلد 14 129 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء انشاء اللہ اسی طرح آنی شروع ہو جائیں گی مگر شروع میں سنا پڑتا ہے۔ایک آدھ کلاس دیکھ کر آپ کو کبھی بھی سمجھ نہیں آسکتی کہ کیا ہورہا ہے اور ہمیں مشکل یہ ہے کہ ترجمے نہیں آئے ابھی تک۔دوسری زبانوں میں ہوں تو پھر ا کٹھے پروگرام شروع کریں کیونکہ الف سے کام چلانا پڑے گا ی تک پہنچانا ہے۔اور ہومیو پیتھک میں بھی یہی مشکل ہے کہ جب تک آغاز کے لیکچرز کا مختلف زبانوں میں ترجمہ نہ ہو جائے لوگوں کو ہومیو پیتھک کا فلسفہ ہی سمجھ میں نہیں آتا اور جس طرح میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے اللہ کے فضل کے ساتھ میں امید رکھتا ہوں کہ اگر کسی کو الف۔ب بھی شفاء کا علم نہ آتا ہو تو وہ ہومیو پیتھک ساتھ ساتھ شروع کرے تو اس کو انشاء اللہ بہت سی صحت کی ضرورتیں جو ہیں وہ ان میں خود کفیل ہو جائے گا اور جنہوں نے تجربہ کیا ہے وہ بتارہے ہیں دنیا کے مختلف جگہوں سے خط آتے ہیں کہ ہمیں تو اتنا آرام آگیا ہے کہ روز مرہ گھر میں بیماریاں، ڈاکٹروں کی طرف بھا گو،خرچ کرو۔اب ہم نے ستی سی دوائیں ہومیو پیتھی کی ، وہ لے کر گھر میں رکھ لی ہیں اور بعض تجر بے بھی بتاتے ہیں اور بعض ایسے دلچسپ تجربے ہیں کہ میرے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے کہ آپ نے کہا تھا فلاں دوا، فلاں دوا، فلاں دواوہ پوری طرح کام نہیں کرتی تو ہم نے یہ Combination بنایا۔ہم نے سوچا اور اس الله سے فائدہ حاصل کر لیا۔تو یہ بھی علم کا ایک حصہ ہے انہی علوم کا جن کا فیض محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ہے کیونکہ العلم علمان علم الادیان و علم الابدان فرمایا دو ہی تو علم ہیں یا دین کے علوم ہیں یا سائنسی علوم ہیں ، یا بدنوں کے علوم جو صحت سے تعلق رکھتے ہیں ان کو خوب جاری کرو اور وعدہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو برکتوں سے بھر دے گا۔تو یہ سارے پروگرام ہیں جیسے بھی ہیں سر دست ان کو قبول کریں شوق سے اور ان کو بہتر بنانے کی ذمہ داری اب ان جگہوں پر ہے جہاں وہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔جہاں ماہرین موجود ہیں اور ان کو ٹیمیں اس طرح بنانی چاہئیں جس طرح میں نے بیان کیا ہے صرف ایک آدھ آدمی کو کہہ کر بات نہیں بنتی۔خود بیچ میں بیٹھ کر ٹیمیں بنوانی پڑتی ہیں اور ان کی پھر نگرانی کرنی پڑتی ہے۔امریکہ سے بھی ابھی تک پروگرام نہیں ملے جو میں کہہ رہا تھا حالانکہ میں جانتا ہوں کہ امیر صاحب بہت ہی مستعدی اور اخلاص اور بے حد انکسار سے کام کرنے والے ہیں۔صحت کمزور ہے، جسم میں بعض دردیں ہیں، اس کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو شفاء کاملہ عاجلہ