خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 119
خطبات طاہر جلد 14 119 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء تراجم کے اوپر حرف آخر سمجھی جاتی ہیں ان کو وہ ترجمہ بھیجا انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں اس میں نقص نظر نہیں آتا۔قرآن کریم کے عین مطابق جیسا کہ نارو جین میں ہونا چاہئے تھا ویسا ہی ترجمہ ہے لیکن ابھی وہ اور بھی پالش کر رہے ہیں۔بعض ایسے مشکل مقامات ہیں جہاں میں چاہتا ہوں کہ دوبارہ تسلی کر لی جائے تو ناروے جماعت چونکہ اس بہت ہی اہم فریضے میں مصروف تھی اور انہوں نے حیرت انگیز اعجاز دکھایا ہے اطاعت اور اس کے نتیجے میں خدمت کا پھل حاصل کرنے کا۔اس لئے ان کو میں نے ان چیزوں میں یاد دہانی نہیں کرائی جن کے متعلق میں جماعت کو بار بار کہ رہا ہوں کہ خدا کے لئے جلدی ذمہ داری سے بعض کام سرانجام دیں۔ان پروگراموں میں چار ایسے پروگرام ہیں بلکہ پانچ جن کے متعلق بارہا جماعت کو سمجھایا ہے کہ آپ ٹیمیں بنا ئیں اور جب تک آپ یہ کام نہیں کریں گے ہماری MTA حقیقت میں پورا فائدہ نہیں پہنچا سکے گی۔اب تک زیادہ تر فیض پانے والے اردو دان ہیں یا کچھ انگریزی دان کبھی کبھی ہو جاتے ہیں لیکن دنیا کی مختلف قومیں مختلف زبانیں بولنے والے احمدی بکثرت بڑھ رہے ہیں اور وہ سارے کے سارے زبان نہ جاننے کی وجہ سے محروم بیٹھے ہیں۔اب بنگال ہے، بنگلہ دیش کی جماعت بہت اچھی ہے مگر بعض وہاں مربی ہیں جو معلوم ہوتا ہے بہت ہی سست ہیں اور بعض ایسے ہیں جو مستعد ہیں مگر شاید ان کے سپرد یہ کام نہیں کیا گیا۔اب نام تو نہیں لوں گا یہ تو نا جائز ہے کہ واضح کروں کہ میرے نزدیک کون سست ہے اور کون مستعد ہے لیکن ہے ایسا ہی واقعہ اور اتنے ہیں کہ اگر وہ چاہتے تو سارے پروگرام ساتھ کے ساتھ آسانی سے بنگلہ دیشی زبان میں مل سکتے تھے اور بڑی سخت ضرورت ہے کہ بنگال میں بنگالی زبان میں MTA کے ذریعہ لوگوں تک پہنچا جائے۔میں نے ایک جائزہ لیا چونکہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ نصیحت کر کے انسان سمجھتا ہے کہ یہ عمل ہو گیا ہو گا لیکن جب جائزہ لیں تو کچھ اور بات نکلتی ہے۔پاکستان سے جانے والوں میں سے ایک کے سپرد یہ تھا کہ یہ بھی جائزہ لیں کہ کیا حال ہے اور ایک کو میں نے کہا بھی نہیں تھا از خود وہ ماشاء اللہ اتنے ذہین ہیں کہ خود ہی انہوں نے جائزہ لیا۔دونوں کا جواب ایک ہی ہے کہ باوجود اس کے کہ بڑی محنت سے جماعت نے ڈش انٹینا ز لگائے، جماعتوں میں مہیا ہو گیا لیکن بہت کم دیکھ رہے ہیں اور بہت کم فائدہ اٹھا ر ہے ہیں۔غیر احمدی از خود دیکھ رہے ہیں لیکن احمدیوں میں بہت کم ہیں۔جب اس کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ بنگلہ زبان میں