خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 787 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 787

خطبات طاہر جلد 13 مذہب سے گہراتعلق رکھتی ہے۔787 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 /اکتوبر 1994ء پھر ان پروگراموں کے علاوہ ایک تیسرا پروگرام بھی (اب وقت زیادہ ہو رہا ہے میں مختصر بتا دیتا ہوں ) وہ چل رہا ہے ہو میو پیتھی کا۔ہومیو پیتھی ایک ایسا نظام صحت ہے کہ جس میں کم سے کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے اور روز مرہ ہر گھر میں ایسی سہولت مہیا ہو سکتی ہے خصوصا امریکہ جیسے ممالک میں جہاں ادویہ یا علاج کے لئے بے شمار خرچ کرنا پڑتا ہے تو روز مرہ ایسے گھروں میں سہولت ہو سکتی ہے کہ وہ بجائے اس کے کہ فورا ایمبولینس کی طرف بھا گئیں ،لوگوں کو بلائیں۔گھر میں تھوڑی سی دوائیاں رکھی ہوں تو اس سے روز مرہ کی ضرورتیں پوری کر لیں۔تو یہ پروگرام بھی ایک لمبے عرصے سے جاری ہے اب اس کو بھی بیچ میں سے تو نہیں آپ اٹھا سکتے اور فائدے کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ہر ملک میں قریباً جہاں یہ سنا جارہا ہے ایسے خوش کن خط مل رہے ہیں کہ اچانک رات کو یہ مصیبت پڑی آپ کا فلاں نسخہ استعمال کیا الحمد للہ کہ دیکھتے دیکھتے تکلیف ٹھیک ہو گئی اور وہ ایلو پیتھک ڈاکٹر جو بڑے متعصب ہوتے تھے بلکہ بعض ان میں مولوی بھی تھے وہ بھی اب خدا کے فضل سے قائل ہورہے ہیں اور ایک ڈاکٹر صاحب تو با قاعدہ شاگرد بن کے وہاں میرے درسوں میں شامل ہوتے ہیں اور مجھے پھر اطلاعیں بھی کرتے ہیں کہ الحمد للہ اب میرے تعصبات گھل گئے ہیں اور تجربے میں بھی دیکھ چکا ہوں کہ فائدہ مند چیز ہے۔تو ہے فائدہ مند چیز لیکن یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر دوسرے نظام کو مٹادینے والی چیز ہے جو شخص یہ کہتا ہے وہ خدا کی قدرت پر پنجہ مارنے کی کوشش کرتا ہے اسے قبضے میں لینے کی کوشش کرتا ہے۔ہومیو پیتھک بہت جگہ نا کام بھی ہوتی ہے بہت جگہ ہو میو پیتھ نا کام ہو جاتا ہے دوسرے بہت سے ایسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفا کے ذریعے ہیں جن پر کبھی کسی احمدی کو دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔ورنہ وہ اللہ کی رحمتوں کے دروازے بند کرنے والا ہوگا اگر وہ ایسا رویہ اختیار کرے کہ بس اب ہو میو پیتھی ہی ہے باقی کچھ بھی نہیں تو وہ بھی ایک قسم کا نیم حکیم یا ملاں بن جائے گا جو دونوں لحاظ سے خطرہ ہے۔لیکن یہ ضرور ہے اور میرے لمبے تجربے میں ہے کہ اگر ہومیو پیتھک سے شفا مل سکے تو وہ سب سے زیادہ آسان ذریعہ شفاء ہے اس کے کوئی بداثرات ارد گرد مرتب نہیں ہوتے۔اور اگر آپ کوشش کریں تو اکثر صورتوں میں آپ کو یہ توفیق مل سکتی ہے۔میں نے اپنے اوپر استعمال کی ہے اور اللہ کے فضل سے مجھے تو Anti Biotics