خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 506 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 506

خطبات طاہر جلد 13 506 خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء باہر ادا کی جائیں گی ان کی جزا میں بھی اللہ تعالیٰ UK کی جماعت کو شامل فرمالے گا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نیکیاں جاری کرنے والوں کے لئے یہی خوش خبری عطا فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا کہ جو لوگ نیکیاں جاری کرتے ہیں جب تک وہ نیکیاں جاری رہتی ہیں ان نیکیوں کے کرنے والوں کے اعمال کی جزا میں اللہ تعالیٰ نیکیاں جاری کرنے والوں کو بھی حصہ دیتا چلا جاتا ہے مگر جو نیکیاں کرتا ہے اس کی جزا میں سے کچھ کا شت نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ لا متناہی قوتوں کا مالک ہے اس کے پاس کمی نہیں ہے۔پس جو نیکیاں آپ کے ذریعے آئندہ مختلف ملکوں میں قائم ہوں گی۔یعنی UK جماعت کے بہترین مثالوں کے ذریعے ، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے الفاظ میں میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ وہ نیکیاں جاری کرنے والے اپنا اجر بھی پائیں گے اور اتنا ہی اجر خدا تعالیٰ آپ کے حصے میں بھی لکھتا چلا جائے گا۔پس بہترین موقع ہے کہ اپنی نیکیوں کے مددگار تمام دنیا میں پیدا کر دیں اور ان نیکیوں کی جزا ئیں آپ کو بخشنے والے تمام دنیا میں پیدا ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔جہاں تک عمومی حسن خلق کا تعلق ہے وہ تو کسی اور بیان کا محتاج نہیں۔میرے تمام خطبات آج کل اسی موضوع پر چل رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبات میں بھی یہ مضمون جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور جماعت احمدیہ کو ایک امت واحدہ بنانے میں ہم سب کو بہترین کردار ادا کرنے کی توفیق عطا ہو۔آمین۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ