خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 137 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 137

خطبات طاہر جلد 13 137 خطبه جمعه فرمود و 18 فروری 1994ء رہا ہے۔ہر وقت وہ ان خطرات کا سامنا کر رہا ہے جو مشرک کو در پیش ہوتے ہیں۔اس لئے جب کامل یقین اور سچائی کے ساتھ آپ اپنے نفس کا معائنہ کرتے ہیں اور پھر جھوٹ کو کرید کرید کر باہر نکال پھینکتے ہیں تو پھر تو حید آپ کے دل میں جاگزین ہوتی ہے اور پھر کسی جھوٹ کی ضرورت نہیں رہتی۔پھر خدا آپ پر اس طرح جلوہ گر ہوتا ہے اور اسی طرح آپ کی حفاظت میں اور آپ کی پناہ میں کھڑا ہو جاتا ہے کہ پھر ان باتوں کی ضرورت ہی کوئی نہیں رہتی تب انسان کو پتہ لگتا ہے کہ امن کیا ہے۔سلام کے کیا بچے معنی ہیں۔اپنے آپ کو خدا کے سپر د کر دینا کیا ہوتا ہے۔پس سلامتی سے جس مہینے میں سے گزرنے کا ذکر ہے اس میں یہ بنیادی سلامتی ہے۔توحید حاصل کر لیں اور اللہ کی پناہ میں آجائیں۔اگر آپ کو یہ نصیب ہو تو یقین کریں کہ آپ کا مہینہ ہی سلامتی سے نہیں گز را بلکہ سال سلامتی سے گزر گیا ہے اور پھر ایک اور سلامتی کے مہینے میں سلامتی ہو جائے گا یعنی ساری زندگی آپ کی سلامتی میں گزرگئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)