خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 93
خطبات طاہر جلد 13 93 خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1994ء کریں کیونکہ آگے پھر تھوڑے مہینے رہ گئے ہیں۔جلسہ سالانہ یو۔کے تک پر ابھی کام بہت پڑا ہوا ہے یعنی چند مہینے میں آپ نے پورے سال کے پھل لینے ہیں۔پہلے تین مہینے جو گزشتہ جلسے کے بعد گزرے تھے۔میں نے نصیحت کی تھی کہ زیادہ تر توجہ تربیت کی طرف کریں اور واقعہ اس کا بہت ہی اچھا نتیجہ ظاہر ہوا، حیرت انگیز بعض ایسے تجارب ہوئے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ اگر خدا تعالیٰ یہ تحریک دل میں نہ ڈالتا تو جو ہم پا رہے تھے وہ دوسرے رستے سے کھوتے چلے جاتے۔ہزار ہا کی تعداد میں تھوڑے سے علاقے میں اس طرح احمدی ہوئے ہیں کہ بعض جگہ علاقے کا علاقہ تمہیں تھیں، چالیس چالیس ہزار کی آبادی پورا احمدی ہو گیا۔اگر یہ دوسری تحریک نہ چلتی اور تین مہینے شدت کے ساتھ وہاں تربیت کی مجالس نہ لگائی جاتیں تو جو حال ہوتا اس کا صحیح تصور تو وہ رپورٹیں پڑھ کر ہوتا ہے۔تو جب یہ احمدی ہونے والوں کے پاس پہنچے ہیں تو کتنی جلدی ان کو خالی پایا۔یعنی احمدیت قبول کر لی ہے، لیکن بعد میں کوئی توجہ نہیں، کوئی تبدیلی نہیں، کوئی غیر معمولی نمازوں کی طرف توجہ نہیں بدرسمیں دور کرنے کی طرف توجہ نہیں۔جیسے تھے ویسے ہی رہے اور اگر وہ کچھ سال اس طرح رہتے ، کچھ دیر اس طرح رہتے تو پھر ان کا حال بد سے بدتر ہو جانا تھا تو کچھ عرصے کے بعد ان کو یاد بھی نہ رہتا کہ کیا ہوئے تھے۔پس وہ تین مہینے ضائع نہیں ہوئے ان سے بہت برکت ملی ہے اور پوری طرح شعور کے ساتھ یہ لوگ اب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اور ان میں نظام جماعت جاری ہو گئے ہیں مساجد کے با قاعدہ نظام کے تابع امام مقرر ہیں۔ان کو اختلافی مسائل جو پہلے سرسری سے پتا تھے تفصیل سے سمجھائے گئے ہیں۔انہوں نے اعتراضات کئے تو ان کے جواب دیئے گئے بڑی محبت کے ساتھ اور اللہ کے فضل کے ساتھ الّا ما شاء الله بعض جگہ بعض لوگ دباؤ کے نیچے آ کر کچھ لوگ پیچھے ہٹے لیکن وہ ہزار میں ایک بھی نہیں۔لیکن اس ایک کے مقابل پر ہزار مگر ہزار میں سے ایک بھی ہو تو خدا نے سینکڑوں اور دیئے یعنی تبلیغی مہم کے دوران ، پھر تربیتی مہم کے دوران خود بخود اللہ تعالیٰ پھل عطا کرتا گیا۔تو وہ جو عرصہ گزرا ہے تو ضائع تو نہیں ہوا بلکہ بہت ہی مبارک اور ثمر دار عرصہ تھا، لیکن خالصی تبلیغ کی مہم کے لئے نہیں تھا۔اس کے بعد پھر انہوں نے تھوڑا سا آرام کیا پھر تبلیغیں سوچنی شروع کیں۔اب کچھ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہیں جماعتیں اور تبلیغ کے لئے تیزی کے ساتھ مائل ہیں۔تبلیغ کی طرف تیزی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہی ہیں۔