خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 982 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 982

خطبات طاہر جلد 13 982 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 دسمبر 1994ء تھیں تو وہاں سے پھر شرک کے ہی دبے ہوئے آثار ملنے تھے اور کیا تھا اور قرآن ایک ہی کتاب ہے جس نے اس طرف انگلی اٹھائی ہے کہ تم ان کا تفضح کرو ان کی تحقیق کرو، ان کا تتبع کرو اور تم یہ دیکھ کر خود یہ معلوم کر لو گے کہ یہ شرک لوگ تھے جن کو خدا نے اچانک دفن کیا ہے اور صفحہ ہستی سے مٹایا ہے۔تو ان مشرکین کے انجام کی تاریخ بھی ملکوں میں جگہ جگہ پھیلی پڑی ہے تو اس حوالے سے ان کے متعلق ان کے تاریخی پس منظر بتانا مثلاً مایا قوم ہے تو وہ کون سی تھی ، کتنا لمبا عرصہ عروج کا ہوا پھر کیوں آنافا ناوہ مٹادی گئی۔ان کے محل ابھی تک اسی طرح کھڑے ہیں۔ساؤتھ امریکہ میں وہ جو مایا قوم نے ایک لمبا عرصہ حکومت کی ہے اب وہ لوگ موجود ہیں لیکن ان کی سطوت جاتی رہی ، ان کی شان و شوکت ہاتھ سے نکل گئی اور یہ معمہ آج تک نہیں حل ہو سکا کسی سے، ان پر کیا بپتا ٹوٹی تھی ، ہوا کیا تھا ان کے ساتھ۔ایک شہر دریافت ہوا جو بہت خوبصورت پہاڑی علاقوں میں، بڑے بڑے درخت اور جنگل ہیں ان کے اندر گھر ا ہوا آج تک ، یعنی چند سالوں تک انسانی نظر سے اوجھل رہا تھا اور ہیلی کا پڑ کے ذریعہ گزرتے ہوئے کسی کی وہاں نظر پڑی تو پھر توجہ پیدا ہوئی پھر وہاں کھوج لگانے والے بھیجے گئے بڑی مشکل سے وہاں پہنچے تو یوں لگتا ہے جیسے پورا آباد شہر چھوڑ کر کوئی قوم کہیں جا کے سو گئی ہے، کوئی وہاں لڑائی کے آثار نہیں ہیں۔کسی طوفان کے آثار نہیں ہیں، ہنستا کھیلتا، رستا بستا شہر اچانک یوں لگتا ہے کہ جیسے جادو ہو گیا ہو وہ خالی ہو گیا تو عبرت کے ہر جگہ مختلف سامان موجود ہیں جن جگہوں میں ہیں وہاں سے تصویر میں لی جاسکتی ہیں اور اگر وہاں رسائی نہ ہو تو اس کے متعلق بہت سی کتابیں موجود ہیں ، رسالے موجود ہیں ، تفاصیل موجود ہیں۔ان علاقوں کے لوگ اپنے لئے وہ مضمون چن سکتے ہیں اور ان کو دکھا کر دیدہ زیب پروگرام بنا سکتے ہیں جو تقریر نہیں ہوگی بلکہ ایک فلمی پروگرام ہوگا جو ویڈیو کے شایان شان ہو۔تو ایسے بہت سے پروگراموں کی ضرورت ہے۔وہاں کے کھیل ہیں ان کھیلوں کی تصویریں، وہاں کی کہاوتیں ڈالنے کے طریق ، معمے، یہ بچوں کے لئے بھی تو ہمیں سپیشل پروگرام بنانے ہوں گے۔پرندے، جانور، شکار، Migratory Birds جو سفری پرندے ہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔کون سے ایسے طریقے ہیں۔وہاں کے کیڑے مکوڑے، ان کے متعلق نئی معلومات کے مطابق جو تحقیق ہوئی ہے ان کے رہنے سہنے کے طریق ، وہاں کی ہر چیز ایک دلچپسی کا