خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 961 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 961

خطبات طاہر جلد 13 961 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء معاملے میں بڑے سے بڑا دولت مند بھی کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ایک غریبانہ علاج ہے اور ایک طوعی کوشش ہے صرف امریکہ کی جماعت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ قانونی تقاضے ایسے پورے کرے کہ جس کے نتیجے میں وہاں مقدمہ بازیاں نہ ہوں اور جہاں تک میراعلم ہے اگر کوئی مفت علاج کی درخواست کرے اور ایسی تحریر قطعی حاصل کر لی جائے کہ میں ذمہ دار ہوں میرا مفت علاج کیا جائے تو پھر اس کو مقدمے میں نہیں سہیڑ ا جا سکتا اگر کوئی پیسے وصول نہ کرے۔اس پہلو سے وہاں کے قانون کا مطالعہ کر کے جماعت امریکہ کو بھی، کینیڈا کو بھی آگے قدم بڑھانا چاہئے اور مجھے مطلع کرنا چاہئے کہ کس طریق پر ہم وہاں غریبوں کی خدمت کر سکتے ہیں کہ خدمت کرنے والوں کو خدمت کی جزا تو نہیں ملے گی نہ ہم اس کی توقع رکھتے ہیں، خدمت کی سزا نہ ملے۔بعض ملکوں میں خدمت کی بھی سزا ہو جاتی ہے اپنے اپنے رنگ ہیں۔اب امریکہ میں خدمت کی یہ سزا مل سکتی ہے کہ کوئی مریض اچھا نہ ہو اس کی حالت بگڑ جائے تو وہ مقدمہ کر دے مجھے دس لاکھ ڈالر دلواؤ تم نے میرا علاج کیا تھا اور اب میں اگر کہیں اور جاتا تو ٹھیک ہو جاتا۔تو خدمت کی سزائیں نیک دل خدمت کرنے والوں کو کسی طریقے سے مل بھی جاتی ہیں۔پاکستان میں اور رنگ ہے سزا کا۔ڈاکٹر گئے خدمت کرنے کے لئے ان کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا کہ احمدیوں کو کیا حق ہے کہ وہ غیر احمدیوں کی صحت کا فکر کریں اور ان کے علاج کی کوشش کریں تو جماعت کو قربانیاں بھی دینی پڑیں گی لیکن جن ملکوں میں قربانیاں دئے بغیر خدمت ہو سکتی ہے وہاں کیوں نہ بغیر قربانی کے خدمت کی جائے نفس کی قربانی کافی ہے لیکن بغیر قربانی سے مراد ہے سزا کی قربانی کے بغیر۔تو ان ملکوں میں قانون بہت آگے بڑھ چکے ہیں، پیچیدہ ہو چکے ہیں، اس لیے ایسے معاملات میں با قاعدہ ماہر فن سے مشورہ کرنے کے بعد ایک طریق کارطے کرنا ہوگا اور یہ پروگرام تو اب شروع ہو جائیں گے جن سے اتنا تو فائدہ ہوگا کہ لوگ ایک مہنگے ملک میں غریب احمدی اپنے علاج خود کر سکیں گے۔اس کے علاوہ اب اور بھی بہت سے پروگرام ہیں جن کے متعلق میں جماعت کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ جلدی کریں اور اپنے اپنے ملکوں کے پروگرام بنا کے بھیجیں لیکن جہاں تک مرکزی پروگراموں کا تعلق ہے جو میرے ذہن میں ہے جماعت کی تربیت کے لئے ان میں ایک پروگرام جواب عنقریب داخل ہو رہا ہے وہ کھانا پکانا ہے۔کھانا پکانے کے متعلق آپ پروگرام دیکھتے رہتے ہیں مگران پروگراموں میں اور احمد یہ پروگراموں میں وہی فرق ہوگا جو ہمارے ہر دوسرے پروگرام میں