خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 960 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 960

خطبات طاہر جلد 13 960 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 / دسمبر 1994ء فضل سے میرے گھر میں ہے اور سب جگہ ہم بغیر خرچ کیے اپنی ضرورتیں بھی پوری کریں اور ماحول کی ضرورتیں بھی پوری کریں۔یہ گھر تک تو پھر فیض نہیں رہا کرتا پھر تو اس فیض نے پھیلنا ہی پھیلنا ہے اور اب سب دنیا میں ایسے مریض ہیں جو مجھ سے علاج کروا ر ہے ہیں اور ان کو میں سمجھا تا ہوں کہ اب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو ، مجھ سے سیکھو اور خود اپنا بھی علاج کرو اور اپنے ماحول میں بھی غریبوں کا علاج کرو۔یہ اتنا اہم ذریعہ ہے کہ اس کے ذریعے ہم انشاء اللہ اپنے روحانی انقلاب میں بہت مدد لے سکتے ہیں۔یہ دو علم ، دو گاڑی کے پہیوں کی طرح اکٹھے چلیں گے۔آپ دعوت الی اللہ کرتے ہیں، تربیت کے کام کرتے ہیں اس کے ساتھ آپ کو خدا تعالیٰ نے شفا کا علم عطا کیا اور شفا آپ کے ہاتھوں میں رکھ دی ہے۔یعنی یہ اگر تصور میں پیش کر رہا ہوں انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔یہ جو صورت حال ہے یہ تبلیغ کے اور دینی سفر کے معاملے میں بہت زیادہ محمد ہے اور ویسے بھی دکھتی ہوئی انسانیت کے لئے یہ خدمت کرنا اس واسطے بھی ضروری ہے کہ اس کے بغیر ہمیں چین نہیں آسکتا۔وہ شخص جو حساس دل رکھتا ہو اگر اس کے بچے بیمار ہوں اس کو تکلیف ہو اور وہ دور کر لے اور باقی لوگوں کا کچھ نہ ہو تو اسے چین کیسے آسکتا ہے۔بہت سے کہیں گے کہ ہاں آتا ہے یہی ہو رہا ہے۔مگر میں جو بات کر رہا ہوں میں محمد رسول اللہ والے کے دل کی بات کر رہا ہوں۔وہ دل اگر ہمیں نصیب ہو تو پھر چین نہیں آسکتا۔اس کا دل پر کچھ پر تو بھی پڑ جائے تو چین نہیں آسکتا۔اس لئے یہ پروگرام صرف احمدیوں کی سہولت کی خاطر جاری نہیں کیا گیا بلکہ تمام دنیا کی سہولت کے لئے جاری کیا گیا ہے۔امریکہ جیسے امیر ملک میں یہ صحت کا نظام ایک اتنا اہم مسئلہ بن چکا ہے کہ اس پر حکومتیں بن سکتی ہیں اور ٹوٹ سکتی ہیں اور ابھی جو کلنٹن کو یعنی ان کی پارٹی کو ایک بھاری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اس میں دراصل صحت کے معاملے میں ان کی دخل اندازی تھی جو بعض دولت مندوں کو پسند نہیں آئی۔انہوں نے اچھی کوشش کی تھی لیکن ان کی صحت بھی دولت مندوں کے قبضے میں جاچکی ہے اور بڑے بڑے مافیا بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کلنٹن کو سبق سکھایا کہ خبر دار جو ہماری کمائی کے ذرائع پر تم نے نظر ڈالی۔ملک مرتا ہے تو مرتا پھرے ہمارے نظام میں تمہیں دخل دینے کا کوئی حق نہیں۔یہ ان کہا پیغام جو سب سمجھ رہے ہیں امریکہ والے، یہ کلنٹن اور ان کی پارٹی کو دے دیا گیا۔مگر ہو میو پیتھی کے