خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 952 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 952

خطبات طاہر جلد 13 952 خطبه جمعه فرموده 16 دسمبر 1994ء ہوئے ہمیں وقت حاصل کرنے کی اجازت دیں بلکہ ایک خاص وقت پر آ کر قیمت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ وہ آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے۔اب مثلاً پہلے یہاں چار بجے تک پروگرام ختم کر دیا کرتے تھے اب پانچ بجے تک پروگرام جاری رہیں گے اور وہ جو بعد کا ڈیڑھ گھنٹہ ہے وہ اتنا مہنگا ہے کہ پچھلے سارے وقت کے برابر قیمت ہے۔اس لئے جتنا آپ شام میں آگے بڑھتے ہیں اتنا ہی وقت مہنگا ہوتا چلا جاتا ہے۔پھر ہفتہ اور اتوار کو اس پر بھی اضافہ ہو جاتا ہے تو جو قیمتیں طے کرنے کے فارمولے بنے ہوئے ہیں ان کو نظر انداز تو نہیں کیا جا سکتا، ان پر ہمارا اختیار ہی نہیں ہے۔مگر اس پہلو سے میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ خدا کے فضل کے ساتھ یورپ میں یہ ساری دقتیں طے ہو گئیں اور اڑھائی گھنٹے کی بجائے ساڑھے پانچ گھنٹے روزانہ کا پروگرام شروع ہوگا جو پانچ بجے تک جاری رہے گا یعنی ایک گھنٹہ چار بجے کے بعد شام کو ملے گا اور ڈیڑھ گھنٹہ شروع میں پہلے ایک کی بجائے ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا تو اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یورپ کی اہم ضرورتیں پوری کرنے میں ہمیں کچھ مزید سہولت ہو جائے گی۔یورپ کی ضرورتوں میں عربی پروگرام ہیں، ترکی زبان کے پروگرام ہیں، البانین ہیں، بوسنین ہیں، جرمن ہیں، فریج ہیں اور پھر سپینش ہے اور بھی بہت سی ایسی زبانیں ہیں جن میں ہمیں لازماً کچھ نہ کچھ وقت کے لئے ان کے پروگرام دینے پڑیں گے اور پھر رشین زبان ہے۔اس کو بھی ایک مستقل اہمیت حاصل ہے۔اللہ کے فضل سے رشیا میں دن بدن جماعت کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور نئے مشنز بن رہے ہیں تو اتنی بڑی ذمہ داری ہے اور اتنا بڑا یہ پروگرام بنانے والا حصہ ہے کہ جن لوگوں کو تجر بہ نہیں ان کو اندازہ نہیں کہ ایک گھنٹے کا پروگرام بنانے میں کتنی محنت صرف ہوتی ہے اور کس طرح بار بار تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔وہ پروگرام جو ہمارے بے ساختہ بن رہے ہیں وہ اور بات ہے لیکن جو معین بنائے جائیں اس پہ بہت محنت اٹھانی پڑتی ہے۔اللہ کے فضل کے ساتھ اب ہر جگہ ٹیمیں تیار ہو رہی ہیں وہ کریں گی انشاء اللہ۔لیکن ابھی اس پہلو سے مجھے کمی دکھائی دے رہی ہے۔میں اس کی طرف ابھی خاص طور پر توجہ دلاؤں گا۔تو یورپ میں ساڑھے پانچ گھنٹے کا پروگرام روزانہ ہوگا اور مشرق بعید کے لئے تین کی بجائے ساڑھے پانچ یا چھ گھنٹے کا ابھی معین طے نہیں ہوا، لیکن کم و بیش ان کا بھی دگنا ہو جائے گا۔افریقہ اور امریکہ کے لئے ہم پہلے ہی چار گھنٹے روزانہ دے رہے ہیں،