خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 950 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 950

خطبات طاہر جلد 13 950 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء تک کی جور پورٹ ہے اس کے مطابق دنیا میں ہر جگہ اب خدا کے فضل سے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے پروگرام دیکھے جاسکتے ہیں اور اس کے لئے مختلف نوعیت کے ڈش انٹیناز کی ضرورت ہے اور اس کے متعلق جماعت مختلف علاقے کی جماعتوں کو اچھی طرح ہدایت دے دیتی ہے اور پھر ایسے ماہرین بھی تیار کئے گئے جو مختلف ملکوں میں جاکر ان کو تربیت دیں تیار کئے گئے“ کا لفظ غلط ہے، تیار ہوئے ہوئے اللہ کی طرف سے مل گئے۔پاکستان سے بھی ملے اور ایک ہمارے جنود صاحب ہیں ( حاجی جنو داللہ صاحب مرحوم کے صاحبزادے، جو سر گودھا میں ہوا کرتے تھے ) جو ماریشس میں ہیں وہ بھی اللہ کے فضل سے اس فن میں ایک طبعی ذوق رکھتے تھے اور بہت جلدی انہوں نے اس میں ترقی کی ، اپنے آپ کو وقف کیا اور ان کو وہاں افریقہ میں تربیت کے لئے بھجوایا گیا اس سے پہلے ڈش ماسٹر صاحب بھی افریقہ گئے ، وہاں تربیت دی۔تو سب ایسی جماعتوں میں جہاں صرف تربیت کی کمی کی وجہ سے دقت نہیں تھی بلکہ روپے کی وجہ سے بھی دقت تھی یعنی اگر مارکیٹ سے جا کر وہ سامان خریدے جاتے تو جس قیمت پر ہمارے تربیت دینے والوں نے ان کو وہ اینٹینے مہیا کئے اور حاصل کرنے سکھا دیئے اس سے دس گنا، بعض دفعہ پندرہ گنا، بعض دفعہ بیس گنا زیادہ قیمت پر مارکیٹ سے وہ چیز ملتی تھی۔تو اس پہلو سے ساری دنیا میں ڈش انٹینالگانا اور سستا سامان مہیا کرنا، اس کو صحیح طریقے پر Install کرنے کی تربیت دینا یہ کام بھی خدا کے فضل سے ساتھ ساتھ جاری رہا اور ابھی جاری ہے لیکن چونکہ مقامی دوست بہت سے تیار ہو چکے ہیں اس لئے اب ہر ملک میں مرکزی نمائندے کو جانے کی ضرورت نہیں رہی اور یہ کام پھیل رہا ہے اور اس نے آگے بہت ابھی پھیلنا ہے۔ایک یہ حصہ تھا جس کی طرف توجہ رہی اور خدا کے فضل سے کافی حد تک جماعت کی عالمی ضرورتیں پوری ہوئیں لیکن ابھی تک کچھ وقت کے توازن کے لحاظ سے تسلی نہیں تھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پاکستان کو بارہ گھنٹے ملے ہوئے تھے اور یورپ کو عملاً اڑھائی گھنٹے روزانہ ملتے تھے۔اس لئے اب غور و فکر کے بعد اور اس میں وسیم جسوال صاحب کی محنت کا بہت دخل ہے ، ان کو میں نے سمجھایا کہ اس طریق پر پاکستان کا کچھ وقت کم کریں، یورپ کا وقت بڑھا ئیں اور اگر ضرورت پڑے تو امریکہ کا بھی وقت بڑھایا جائے اور آسٹریلیا وغیرہ کے لئے کیونکہ وہاں زبان کی