خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 896
خطبات طاہر جلد 13 896 خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1994ء ہوں لیکن عوام الناس میں ان باتوں کی تشہیر تو شروع ہی سے منع ہے بلکہ بعض صورتوں میں بڑی سخت سزا دی گئی ہے۔ایک صورت میں تو اسی کوڑے کی سزا ہے ایسے شخص کے لئے قطع نظر اس کے کہ یہ واقع ہوا ہوگا یا نہیں ہوگا۔قرآن نے جو شرط لگائی ہے ان شرائط پر چونکہ وہ بیان کرنے والا پورا نہیں اتر تا اس لئے اس نے ناحق تشہیر کی ہے ایک بات کی اس لئے اسے اسی کوڑے کی سزا مقرر فرما دی گئی ہے۔چھوٹی موٹی باتوں میں جہاں سزا نہیں ہے وہاں تو لوگ بے دھڑک ایسی باتیں کرتے ہیں، ٹو ہیں لگاتے ، اندازے لگاتے ، پھر چسکے لینے کے لئے سوسائٹی میں وہ باتیں پھیلاتے اور اس چیمیں سارے معاشرے میں وہ زہر گھول دیتے ہیں۔فرمایا اچھی چیز ہتھیانے کی بھی حرص نہ کرو اور دیکھیں ان دونوں باتوں کو اکٹھا جوڑ دیا ہے۔تجس اور اچھی چیز کو اور یہی وہ نفسیاتی نکتہ ہے جو میں نے آپ کے سامنے رکھا تھا کہ کسی کی اچھی چیز ہے جو اس کے پاس ہے، تمنا یہ ہے کہ وہ مجھے ملے خواہ عزت ہو یا کوئی اور دنیا کا مقام ہویا کوئی مال و دولت وغیرہ قسم کی چیز ہو۔کسی بھائی کو اچھا دیکھا جائے اور یہ تمنا ہو مجھے مل جائے میں اس سے لے لوں میری ہو جائے یہ ہے جو پھر کئی طرح سے اس سے انتقام لینے پر انسان کو آمادہ کرتی ہے اور ایک انتقام کا طریق یہ ہے اس کی برائیاں ڈھونڈ واور اسے معاشرے میں پھیلاؤ۔فرمایا حسد نہ کرو۔اچھی چیز دیکھ کر تمہارے دل میں حسد پیدا ہوتا ہے۔ہر بات جو فطرت کے اندر موجود ہے اس کی دو صورتیں ہیں اور دونوں صورتیں آنحضور ﷺ نے بیان فرما دی ہیں۔ایک صورت اس حدیث میں پیش ہو رہی ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے شخص کو اچھا دیکھتا ہے۔اگر اچھا دیکھتا ہے تو اس کے نتیجے میں اگر کوئی تکلیف ہو رہی ہے کسی قسم کی تو پھر جو کچھ بھی جذبات پیدا ہوئے ہیں وہ حسد ہیں۔اگر خوشی ہورہی ہے تو اسے رشک کہتے ہیں وہ حسد نہیں ہے۔تو آنحضور ﷺ نے رشک سے منع نہیں فرمایا ہے اور حسد کی پہچان یہ ہے اور ایسی پہچان ہے جو کبھی آپ سے جھوٹ نہیں بولے گی۔جب اپنے بھائی کو کسی اچھی حالت میں دیکھیں تو اپنے دل میں ٹول کر دیکھیں کہ آپ کو خوشی ہوئی ہے کہ غم پہنچا ہے۔اگر معمولی سا بھی صدمہ ہوا ہو تو پھر آپ میں حسد پیدا ہونے کا احتمال موجود ہے، یہ خطرہ موجود ہے اور اگر خوشی ہے تو پھر آپ شوق سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ، اس خوشی سے فائدہ اٹھائیں اور وہ فائدہ یہ بیان فرمایا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ اور یہ رشک